*جھنگ(جاوید اعوان سے)دو روزہ سالانہ عرس مبارک دربار عالیہ منگانی شریف اختتام پذیر ، اندرون و بیرون ملک سے ہزاروں زائرین کی شرکت*
*علما و مشائخ نے اپنے خطابات میں عشقِ رسول ، سیرتِ طیبہ ﷺ اور تعلیماتِ اسلام پر روشنی ڈالی*۔
*خانقاہ حضرت پیر سائیں محمد کرم حسین حنفی القادری المشہور حضور قبلہ عالم منگانوی دربار عالیہ منگانی شریف میں محبوب سبحانی قطب ربانی ، پیران پیر الشیخ السید حضرت عبدالقادر جیلانی رحمتہ اللہ علیہ کی مناسبت سے دو روزہ سالانہ عرس مبارک کی پرنور اور ایمان افروز تقریبات عقیدت و احترام کے ساتھ اختتام پذیر ہو گئیں جس میں ملک بھر سے ہزاروں زائرین نے شرکت کر کے روحانی فیوض و برکات حاصل کیے۔ عرس کی صدارت و خصوصی خطاب پیر طریقت رہبر شریعت ، سجادہ نشین علامہ پیر محمد مظہر حسین حنفی القادری نے فرمایا جبکہ عکس کرم حضرت علامہ پیر محمد طاہر حسین حنفی القادری نے اختتامی دعا کروائی ۔ عرس کی تقریب میں پیر محمد اختر حسین القادری ، خواجہ پیر سلیمان قمر قادری آستانہ عالیہ ماہنی شریف ، صاحبزادہ ڈاکٹر زین العابدین قادری ، صاحبزادہ انجنیئر شمس العارفین قادری ، پیرزادہ معروف حیدر ( یو کے ) سمیت متعدد علما و مشائخ نے شرکت کی۔خطیب شعلہ بیاں حضرت علامہ مفتی ثمر عباس قادری سمیت دیگر مقررین نے اپنے خطاب میں عشقِ رسول ﷺ، سیرتِ طیبہ ﷺ اور تعلیماتِ اسلام پر روشنی ڈالی۔مقررین نے کہا کہ نبی کریم ﷺ کی تعلیمات آج بھی انسانیت کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔ عشقِ رسول ﷺ ہی دراصل ایمان کی بنیاد اور اسلام کی روح ہے۔عرس کے موقع پر دربار شریف کو خوبصورتی سے سجایا گیا جبکہ زائرین کے لیے وسیع لنگر کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر حفاظ کرام کی دستار بندی بھی کروائی گئی۔ آخر میں ملک و قوم کی سلامتی، ترقی اور امتِ مسلمہ کے اتحاد کے لیے خصوصی دعا کروائی گئی*۔
166







