99

*جھنگ(جاوید اعوان سے)بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ میں ترقیوں کا عمل جمود کا شکار، دفتری امور متاثر* *ایک کلرک کے پاس تین تین سیٹوں کا اضافی چارج عوامی اور سماجی حلقوں کا اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ*

*جھنگ(جاوید اعوان سے)بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ میں ترقیوں کا عمل جمود کا شکار، دفتری امور متاثر*
*ایک کلرک کے پاس تین تین سیٹوں کا اضافی چارج عوامی اور سماجی حلقوں کا اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ*
*جھنگ بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ میں ترقیوں کا عمل طویل عرصے سے رکا ہوا ہے، جس کے باعث دفتری امور میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ ذرائع کے مطابق ترقیاں نہ کرنے کے سبب کئی اہم نشستیں خالی پڑی ہیں، جن کا اضافی چارج موجودہ ملازمین کو دیا گیا ہے*۔
*صورتحال کی سنگینی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ محکمہ میں ایک ہی کلرک کو تین تین مختلف نشستوں پر براجمان ہونا پڑ رہا ہے، جس کی وجہ سے کام کا بوجھ کئی گنا بڑھ گیا ہے اور دفاتر میں کام میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔ ایک ہی شخص کے پاس متعدد سیٹوں کا چارج ہونے سے فائلوں کا بروقت نمٹارا نہیں ہو پا رہا، جس کا براہ راست اثر عوامی کاموں پر پڑ رہا ہے*۔
*عوامی اور سماجی حلقوں نے اس سنگین صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اعلیٰ احکام سے پرزور اپیل کی ہے کہ وہ فوری طور پر اس سلسلے میں نوٹس لیں۔ ان حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ متعلقہ حکام کو چاہیے کہ وہ فوری طور پر میٹنگ منعقد کریں، بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ کے ملازمین کو ترقی دے کر خالی سیٹوں کو پر کریں تاکہ دفتری نظام میں بہتری آئے اور عوامی کاموں میں آسانی ہو*۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں