121

*جھنگ(جاوید اعوان سے)دربار حضرت ماجھی سلطان کے 116ویں سالانہ عرس مبارک کی تین روزہ روحانی و ثقافتی تقریبات اختتام پذیر ہو گئیں*۔

*جھنگ(جاوید اعوان سے)دربار حضرت ماجھی سلطان کے 116ویں سالانہ عرس مبارک کی تین روزہ روحانی و ثقافتی تقریبات اختتام پذیر ہو گئیں*۔ *عرس کے دوران عقیدت و احترام کے روح پرور مناظر دیکھنے کو ملے، درود و سلام کی گونج سے دربار کا ماحول معطر رہا۔اختتامی روز بڑی تعداد میں زائرین نے مزار پر حاضری دی، دعا مانگی اور چادر پوشی کی۔ اس موقع پر سابق چیئرمین ضلع کونسل نواب بابر خان سیال، سید محمد علی شیرازی، ایس پی ناصر تھہیم، ڈی ایس پی سلیم حیدر شاہ، ایس ایچ او تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن شاہد امیر قادری لدھیانہ، مخدوم جعفر حسین قریشی، نواب قیصر خان سیال، شیخ شیراز اکرم، شیخ مکرم وحید، سید ثمر رضا شاہ سمیت متعدد سیاسی، سماجی اور مذہبی شخصیات نے شرکت کی۔منتظمِ اعلیٰ عرس سید محمد علی شیرازی نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ دربار حضرت ماجھی سلطان کا سالانہ عرس ہر سال چار نومبر سے تین روز تک جاری رہتا ہے، جس میں ملک و بیرونِ ملک سے ہزاروں زائرین اور عقیدت مند شرکت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عرس کے دوران محفلِ سماع، قوالی اور ثقافتی پروگراموں کا انعقاد کیا گیا جن سے زائرین خوب محظوظ ہوئے۔عرس کے موقع پر لنگر، قیام و طعام اور پانی کے خصوصی انتظامات کیے گئے، جبکہ سیکیورٹی کے سخت انتظامات ایس ایچ او تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن شاہد امیر قادری کی نگرانی میں مکمل کیے گئے تاکہ زائرین پُرامن ماحول میں اپنی عقیدتوں کا اظہار کر سکیں*۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں