*جھنگ(جاوید اعوان سے)۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن اتھارٹی کو محتسب اعلیٰ پنجاب کے ایڈوائزر نے ریکارڈ سمیت طلب کر لیا*
*رائٹ ٹو انفارمیشن قانون کے تحت شہری کو ریکارڈ فراہم نہ کرنے پر، ایڈوائزر ٹو صوبائی محتسب اعلیٰ پنجاب نے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) ایجوکیشن اتھارٹی جھنگ کو مورخہ 22 نومبر کو ریکارڈ سمیت دفتر میں طلب کر لیا ہے*۔
*تفصیلات کے مطابق، ایک شہری نے چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن اتھارٹی جھنگ سے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلیمنٹری فیمیل جھنگ کے دفتر کا ڈسپیچ رجسٹر 2017 کی مصدقہ کاپیاں رائٹ ٹو انفارمیشن قانون کے تحت طلب کی تھیں۔ تاہم، سی ای او آفس نے ریکارڈ فراہم کرنے میں لیت و لعل سے کام لیا اور شہری کو مطلوبہ معلومات فراہم نہیں کیں*۔
*شہری نے اس تاخیری حربے کے خلاف دفتر ایڈوائزر ٹو صوبائی محتسب اعلیٰ پنجاب جھنگ سے رابطہ کیا، جس پر ایڈوائزر نے کارروائی کرتے ہوئے سی ای او ایجوکیشن اتھارٹی کو متعلقہ ریکارڈ کے ساتھ پیش ہونے کا حکم دیا*۔
*عوامی اور سماجی حلقوں نے ایڈوائزر ٹو صوبائی محتسب اعلیٰ پنجاب کے اس بروقت اور سخت حکم کو بہت سراہا ہے اور اسے عوام کے حق معلومات کے تحفظ اور سرکاری افسران کو قانون کی پابندی کا احساس دلانے کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا ہے۔ شہریوں نے امید ظاہر کی ہے کہ اس اقدام سے سرکاری دفاتر میں معلومات کی فراہمی میں درپیش رکاوٹیں دور ہوں گی*۔
165









