195

*جھنگ(جاوید اعوان سے) ایس ایس پی آئی سی تھری فیصل آباد ملک طارق محبوب نے سمارٹ سیف سٹی جھنگ کنٹرول سینٹر کا دورہ کیا،

*جھنگ(جاوید اعوان سے) ایس ایس پی آئی سی تھری فیصل آباد ملک طارق محبوب نے سمارٹ سیف سٹی جھنگ کنٹرول سینٹر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے آپریشنل ورک کا جائزہ لیا اور سیف سٹی سٹاف سے میٹنگ کی میٹنگ میں سیف سٹی کیمرہ جات کے ذریعے جرائم پیشہ عناصر کی نگرانی کو یقینی بنانے،ٹریفک کی روانی کو بحال رکھنے،تفریح گاہوں، مارکیٹوں، شہر بھر کے اہم مقامات اور دیگر عوامی جگہوں کی سرویلنس کو مزید موثر بنانے کیلئے خصوصی احکامات جاری کئے گئے.تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی آئی سی تھری فیصل آباد ملک طارق محبوب کی زیر صدارت ڈی پی او آفس میں اہم میٹنگ کا انعقاد ہوا،میٹنگ میں سمارٹ سیف سٹی سٹاف نے شرکت کی،میٹنگ میں سیف سٹی کیمرہ جات کے ذریعے جرائم پیشہ عناصر کی نگرانی کو یقینی بنانے،ٹریفک کی روانی کو بحال رکھنے،تفریح گاہوں، مارکیٹوں،شہر بھر کے اہم مقامات اور دیگر عوامی جگہوں کی سرویلنس کو مزید موثر بنانے کیلئے خصوصی احکامات جاری کئے ،انہوں نے پولیس افسران کو جرائم پیشہ گروہوں کی بروقت نشاندہی کرنے اور انکی گرفتاری کیلئے تحرک کو تیز تر کرنے کی بھی ہدایات جاری کیں۔ ملک طارق محبوب نے مزید ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایمرجنسی ہیلپ لائن پکار 15 پر موصول ہونیوالی جرائم سے متعلق کالز پر فوری ریسپانس کرنے کے ساتھ ساتھ کیمرہ جات سے فی الفور مجرمان کے روٹ ٹریس کرنے، انکے حلیہ جات محفوظ کرنے اور فیلڈ افسران کو انکی لوکیشنز سے متعلق اپڈیٹ رکھا جائے تاکہ جلد از جلد ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی جا سکے،انہوں نے مزید کہا کہ ٹریفک کی روانی کو برقراررکھنے کیلئے سیف سٹی کیمرہ جات پر موجود آپریٹرز کو متحرک رکھا جائے تاکہ جھنگ میں مربوط ٹریفک کے نظام کو برقرار رکھا جاسکے*.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں