128

*جھنگ(جاوید اعوان سے)ٹی ایچ کیو ہسپتال احمد پور سیال کی ریویمپنگ میں سنگین بے ضابطگیاں؛ اعلیٰ سطحی تحقیقات کا مطالبہ* *غیر معیاری میٹریل اور غیر منظور شدہ ادائیگیوں کا انکشاف*

*جھنگ(جاوید اعوان سے)ٹی ایچ کیو ہسپتال احمد پور سیال کی ریویمپنگ میں سنگین بے ضابطگیاں؛ اعلیٰ سطحی تحقیقات کا مطالبہ*
*غیر معیاری میٹریل اور غیر منظور شدہ ادائیگیوں کا انکشاف*
*تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال احمد پور سیال کی ریویمپنگ کے منصوبے میں مبینہ طور پر سنگین بے ضابطگیوں اور بدعنوانی کے انکشافات سامنے آئے ہیں۔ عوامی اور سماجی حلقوں نے فوری طور پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور دیگر اعلیٰ حکام سے اعلیٰ سطحی انکوائری کا مطالبہ کیا ہے*۔
*ذرائع کے مطابق، ہسپتال کی تزئین و آرائش کے دوران ٹھیکیدار اور متعلقہ محکمہ کے افسران کی ملی بھگت سے قواعد و ضوابط کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی گئی ہے۔ ان بے ضابطگیوں میں سرفہرست غیر معیاری میٹریل کا استعمال ہے، جس سے منصوبے کی پائیداری اور معیار پر سوالات اٹھ کھڑے ہوئے ہیں*۔
*افسران کی ملی بھگت سے غیر قانونی ادائیگیاں*
*منصوبے میں شامل “نان شیڈول آئٹمز”کا انکشاف ہوا ہے، جو کہ قواعد کے مطابق کسی بھی مجاز اتھارٹی سے منظور کروائے بغیر ھی انکی ادائیگیاں کر دی گئیں ہیں۔ مزید* *تشویشناک بات یہ ہے کہ مبینہ طور پر محکمہ کے افسران نے ان غیر منظور شدہ (نان شیڈول) آئٹمز کی بھی ادائیگیاں ٹھیکیدار کو جاری کر دی ہیں، جو کہ حکومتی مالیاتی اصولوں کی سنگین خلاف ورزی ہے*۔
*اس بے ضابطگی نے ہسپتال کی ریویمپنگ کے معیار اور منصوبے کی شفافیت پر ایک بڑا سوالیہ نشان لگا دیا ہے*۔
*عوامی اور سماجی حلقوں نے اس بدعنوانی اور غیر قانونی عمل پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف، چیف سیکریٹری پنجاب، صوبائی وزیر مواصلات اور تعمیرات پنجاب، اور سیکرٹری مواصلات اور تعمیرات پنجاب سے فوری طور پر تحقیقات کا حکم دینے کی اپیل کی ہے*۔
*مطالبہ کیا گیا ہے کہ ایک غیر جانبدار اور اعلیٰ سطحی انکوائری کمیٹی تشکیل دی جائے جو نہ صرف غیر معیاری کام اور غیر منظور شدہ آئٹمز کی ادائیگیوں کی جانچ کرے بلکہ اس ملی بھگت میں ملوث تمام افسران اور ٹھیکیدار کے خلاف سخت محکمانہ اور قانونی کارروائی بھی عمل میں لائے تاکہ عوامی فنڈز کے ضیاع کو روکا جا سکے اور سرکاری منصوبوں میں شفافیت یقینی بنائی جا سکے*۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں