197

*جھنگ(جاوید اعوان سے)۔ڈپٹی کمشنر سے اپیل: جھنگ-ٹوبہ ٹیک سنگھ روڈ کی خستہ حالی فوری ٹھیک کی جائے*

*جھنگ(جاوید اعوان سے)۔ڈپٹی کمشنر سے اپیل: جھنگ-ٹوبہ ٹیک سنگھ روڈ کی خستہ حالی فوری ٹھیک کی جائے*
*جھنگ شہر کی ایک اہم شاہراہ، جھنگ-ٹوبہ ٹیک سنگھ روڈ پر واقع راؤ کالونی کے قریب (ٹوبہ ریلوے پھاٹک سے علی احمد خان ہسپتال تک) کا حصہ تقریباً 5/6 سال سے ٹوٹا پھوٹا حصہ علاقہ مکینوں کے لیے شدید مشکلات کا باعث بن رہا ہے اور کسی بھی سرکاری اہلکار نے اس کی دیکھ بھال پر توجہ نہیں دی*۔
*سڑک کی اس انتہائی خراب صورتحال کے باعث یہاں کے رہائشی دھول مٹی کے مستقل عذاب میں مبتلا ہیں۔ دھول کے طوفانوں کی وجہ سے ان کے خاندانوں کے بڑوں، بچوں اور خواتین کو سانس اور پھیپھڑوں کی مہلک بیماریاں لاحق ہو رہی ہیں۔ علاقے میں صحت کا سنگین بحران پیدا ہو چکا ہے جس پر فوری حکومتی توجہ کی ضرورت ہے*۔ *رہائشیوں کی حالت زار: “پانچ سال سے زیادہ گزر گئے، ہم ہر روز اس دھول اور مٹی میں جینے پر مجبور ہیں، ہماری صحت تباہ ہو رہی ہے اور کاروبار ختم ہو چکے ہیں*۔”
*سڑک کی خستہ حالی اور جگہ جگہ پانی کے کھڑے ہونے کی وجہ سے کاروبار بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔ سڑک کے کنارے دکانیں اور چھوٹے موٹے کاروبار ٹھپ ہو کر رہ گئے ہیں، جس سے مقامی لوگوں کے معاشی حالات دگرگوں ہو گئے ہیں اور ان کے چولہے ٹھنڈے ہو چکے ہیں*۔
*عوامی اور سماجی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر جھنگ، علی اکبر بھنڈر، سے فوری نوٹس لینے کی پرزور اپیل کی ہے۔ ان کا مطالبہ ہے کہ اس اہم سڑک کو جنگی بنیادوں پر مرمت کروا کر علاقہ مکینوں کو صحت اور معاشی تباہی سے بچایا جائے*۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں