181

*جھنگ(جاوید اعوان سے)جھنگ میں لٹل انوینٹرز ایکسپو کا انعقاد*، *ننھے انجینئرز نے سائنس اور ٹیکنالوجی پر مبنی پروجیکٹ پیش کیے*

*جھنگ(جاوید اعوان سے)جھنگ میں لٹل انوینٹرز ایکسپو کا انعقاد*، *ننھے انجینئرز نے سائنس اور ٹیکنالوجی پر مبنی پروجیکٹ پیش کیے*
*جھنگ 01 کمپیوٹر اکیڈمی کے زیر اہتمام “لٹل انوینٹرز ایکسپو” کا انعقاد کیا گیا، جس میں شہر بھر کے 23 مختلف اسکولوں کے ننھے طالب علموں نے اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا شاندار مظاہرہ کیاننھے انجینئرز نے روبوٹکس، آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) اور انٹرنیٹ آف تھنگز (آئی او ٹی) پر مبنی جدید ترین پراجیکٹس پیش کر کے حاضرین کو حیران کر دیاآرگنائزر سہیل عباس کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد بچوں میں سائنس اور ٹیکنالوجی کا شوق پیدا کرنا اور انہیں عملی طور پر کچھ نیا تخلیق کرنے کا موقع فراہم کرنا ہےایکسپو میں موجود والدین اور اساتذہ نے ایسے پروگرامز کو بچوں کی صلاحیتیں نکھارنے کا بہترین ذریعہ قرار دیا۔ اس تقریب نے ثابت کیا کہ اگر موقع دیا جائے تو چھوٹی عمر کے بچے بھی بڑی سوچ رکھتے ہیں اور جدید ترین ٹیکنالوجی میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں*۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں