201

*جھنگ(جاوید اعوان سے)ڈی ایچ کیو ہسپتال کی کینٹین میں گراں فروشی عروج پر، عوامی حلقوں کا شدید احتجاج*

*جھنگ(جاوید اعوان سے)ڈی ایچ کیو ہسپتال کی کینٹین میں گراں فروشی عروج پر، عوامی حلقوں کا شدید احتجاج*
*ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر (DHQ) ہسپتال جھنگ کی کینٹین پر مریضوں کے لواحقین کو روزمرہ کی اشیاء دوگنی قیمتوں پر فروخت کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے، جس پر عوامی اور سماجی حلقوں نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ ہسپتال میں آنے والی عوام الناس نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس سنگین مسئلے کا نوٹس لیں*۔
*ہسپتال میں زیر علاج مریضوں کے لواحقین نے شکایت کی ہے کہ کینٹین مالکان گراں فروشی میں ملوث ہیں اور انہیں روزمرہ استعمال کی اشیاء دوگنی قیمتوں پر فروخت کر کے “بھر بھر کر ٹیکے” لگا رہے ہیں۔ عوامی مطالبہ ہے کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹ اور دیگر متعلقہ ادارے اس صورتحال کا فوری نوٹس لیں*۔
*شکایت کنندگان نے اشیاء کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کی مثالیں دیتے ہوئے بتایا*
*جوس کی بوتل: عام مارکیٹ میں 50 روپے کی بوتل یہاں 100 روپے میں فروخت ہو رہی ہے، جبکہ معیار بھی گھٹیا ہے*۔
*پانی کی بوتل: سادہ پانی کا غیر معروف برانڈ بھی 100 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے*۔
*ڈسپوزیبل گلاس: مارکیٹ میں 5 روپے فی گلاس کی قیمت کے مقابلے میں یہاں 10 روپے فی گلاس لیا جا رہا ہے*۔
*ٹشو رول: مارکیٹ ریٹ 50 روپے ہونے کے باوجود کینٹین اور اردگرد کے میڈیکل اسٹورز پر 100 روپے میں فروخت ہو رہا ہے*۔
*لواحقین کا کہنا ہے کہ حکومت نے گراں فروشی کو کنٹرول کرنے کے لیے اقدامات تو بہت کیے ہیں*، *مگر ہسپتال کے اندرونی زمینی حقائق بالکل مختلف ہیں*۔
*عوامی اور سماجی حلقوں نے بالخصوص ہسپتال میں آنے والی عوام کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف، چیف سیکریٹری پنجاب، صوبائی وزیر صحت پنجاب، صوبائی سیکرٹری صحت پنجاب، کمشنر فیصل آباد ڈویژن، ڈپٹی کمشنر جھنگ علی اکبر بھنڈر، چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر احمد شہزاد، اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جھنگ کی ایم ایس ڈاکٹر صدف نقوی سے اس سلسلے میں فوری توجہ کی اپیل کی ہے*۔
*مطالبہ کیا گیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ گراں فروشی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائے اور نرخ نامے آویزاں کروائے تاکہ مریضوں کے لواحقین کا استحصال بند ہو سکے*۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں