*جھنگ(جاوید اعوان سے)علاقہ گڑھ مہاراجہ میں ایڈوائزر ٹو صوبائی محتسبِ اعلیٰ پنجاب چوہدری محمد الماس کی کھلی کچہری.شہریوں کی بڑی تعداد میں شرکت، عوامی مسائل کے فوری حل کی یقین دہانی*
*ایڈوائزر ٹو صوبائی محتسبِ اعلیٰ پنجاب ضلع جھنگ چوہدری محمد الماس کی زیرِ نگرانی تحصیل احمد پور سیال کے علاقے گڑھ مہاراجہ میں ایک عوامی کھلی کچہری منعقد کی گئی جس میں شہریوں کی کثیر تعداد نے بھرپور شرکت کی*۔
*کچہری میں شہریوں نے موقع پر مختلف محکموں، خصوصاً محکمہ مال، سیلابی فنڈز، سول ڈیفنس، اور محکمہ ایجوکیشن سے متعلق شکایات جمع کروائیں جن پر فوری کارروائی کے احکامات دیے گئے*۔
*اس موقع پر چوہدری آصف مجید سبحانی، مہر علی عرفان سبانہ، رانا محمد اسلم سمیت معزز سیاسی و سماجی شخصیات اور میڈیا نمائندگان نے بھی شرکت کی۔ ایڈوائزر نے تحصیلدار صفدر خان بلوچ کے ہمراہ رورل ہیلتھ سنٹر گڑھ مہاراجہ اور سیلابی فنڈ رقوم کی ترسیل کے کیمپ کا دورہ کیا اور انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا*۔
*ایڈوائزر چوہدری محمد الماس نے تھانہ گڑھ مہاراجہ پولیس کے مثالی رویے، عوام دوست اقدامات، اور قانون کی بالادستی کے فروغ میں کردار کو قابلِ تحسین قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے اعتماد کو بحال رکھنے کے لیے پولیس کا مثبت طرزِ عمل خوش آئند ہے*۔
*چوہدری محمد الماس نے اس موقع پر شہریوں کو محترمہ عائشہ حامد، محتسبِ اعلیٰ پنجاب کا پیغام پہنچاتے ہوئے کہا کہ صوبائی محتسب کا ادارہ عوام کو بلا معاوضہ انصاف اور سرکاری محکموں کے خلاف شکایات کے شفاف ازالے کے لیے ہر وقت سرگرم ہے*۔
*ایڈوائزر نے کہا کہ عوامی خدمت، شفافیت اور میرٹ پر مبنی گورننس کے فروغ کے لیے کھلی کچہریوں کا سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رہے گا تاکہ شہریوں کے مسائل اُن کی دہلیز پر حل کیے جا سکیں*۔









