142

*جھنگ(جاوید اعوان سے)سٹلائیٹ ٹاؤن ریاض چوک تا شیرا چوک روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار، شہریوں کی ڈپٹی کمشنر سے فوری مرمت کی اپیل*

*جھنگ(جاوید اعوان سے)سٹلائیٹ ٹاؤن ریاض چوک تا شیرا چوک روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار، شہریوں کی ڈپٹی کمشنر سے فوری مرمت کی اپیل*
*سٹلائیٹ ٹاؤن کے مکین، طلباء و طالبات اور کاروباری حضرات ریاض چوک سے شیرا چوک (ظل حسنین روڈ) جانے والی سڑک کی ناگفتہ بہ حالت کے باعث شدید پریشانی کا شکار ہیں۔ سڑک کا زیادہ تر حصہ ٹوٹ پھوٹ، گڑھوں اور مٹی کے ڈھیروں کی وجہ سے خستہ حالی کا منظر پیش کر رہا ہے، جس نے روزمرہ کی زندگی کو بری طرح متاثر کیا ہے*۔
*تعلیمی اداروں کو جانے والے طلباء اور طالبات کو سڑک کی بدترین حالت کے سبب روزانہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے*۔ *بارشوں کے بعد یہ راستہ مزید کیچڑ اور گندگی سے بھر جاتا ہے*۔
*سڑک کی خرابی کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوتی ہے، جس سے کاروبار اور تجارتی سرگرمیاں سست روی کا شکار ہیں*۔ *گاہکوں اور سامان کی نقل و حمل میں رکاوٹیں پیش آتی ہیں۔علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ گڑھوں اور اڑتی ہوئی دھول مٹی نے ان کی صحت اور سکون کو تباہ کر دیا ہے.سڑک پر حادثات کا خطرہ بھی بڑھ گیا ہے*۔
*اہل محلہ کا کہنا ہے کہ “انتظامیہ کی عدم توجہی کے باعث یہ اہم شاہراہ کھنڈر کا منظر پیش کر رہی ہے۔ ہم کئی بار متعلقہ حکام کو درخواستیں دے چکے ہیں، لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی ہے*۔”
*تکلیف میں مبتلا شہریوں اور کاروباری برادری نے ضلع کے سربراہ ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر سے سنجیدہ اور فوری توجہ دینے کی اپیل کی ہے۔ ان کا مطالبہ ہے کہ ریاض چوک سے شیرا چوک تک (ظل حسنین روڈ) کی جلد از جلد مرمت اور تعمیر نو کا کام شروع کیا جائے تاکہ شہری اذیت سے نجات حاصل کر سکیں*۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں