136

*جھنگ(جاوید اعوان سے)حکومتی احکامات کی خلاف ورزی: تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال اٹھارہ ہزاری میں مریضوں کو باہر کی مہنگی ادویات لکھنے کا سلسلہ جاری*!

*جھنگ(جاوید اعوان سے)حکومتی احکامات کی خلاف ورزی: تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال اٹھارہ ہزاری میں مریضوں کو باہر کی مہنگی ادویات لکھنے کا سلسلہ جاری*!
*پنجاب حکومت کے واضح احکامات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے، تحصیل ہیڈکوارٹر (THQ) ہسپتال اٹھارہ ہزاری (جھنگ) کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (MS) اور ان کے ماتحت ڈاکٹرز کا مبینہ طور پر یہ معمول بن چکا ہے کہ وہ ہسپتال میں آنے والے مریضوں کو باہر کی مہنگی ادویات لکھ کر دیتے ہیں، جبکہ صوبائی حکومت پنجاب تمام ہسپتالوں میں ادویات کی وافر دستیابی کا دعویٰ کر رہی ہے*۔
*صوبائی حکومت کی جانب سے سختی سے یہ ہدایت کی گئی ہے کہ پنجاب بھر کے تمام ہسپتالوں میں ادویات موجود ہیں، لہٰذا کوئی بھی ڈاکٹر کسی مریض کو باہر سے دوا نہ لکھ کر دے۔ تاہم، عوامی حلقوں کے مطابق، تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال اٹھارہ ہزاری میں اس حکم پر عمل درآمد کا کوئی اثر نظر نہیں آتا۔ ہسپتال کا “باوا آدم ہی نرالا ہے”، یہاں ایم ایس اور ان کے عملے کو کسی حکومتی ہدایت کی کوئی پرواہ نہیں ہے*۔
*یاد رہے کہ تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال اٹھارہ ہزاری میں میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کی مستقل سیٹ خالی ہے اور اس عہدے پر ایک ڈاکٹر اضافی چارج کے ساتھ براجمان ہے۔ عوامی اور سماجی حلقوں کا خیال ہے کہ انتظامی کنٹرول کی کمزوری بھی اس صورتحال کی ایک بڑی وجہ ہو سکتی ہے*۔
*اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس کا مطالبہ*:
*عوامی اور سماجی حلقوں نے اس سنگین مسئلے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف، چیف سیکرٹری پنجاب، صوبائی وزیر صحت پنجاب، صوبائی سیکرٹری صحت پنجاب، کمشنر فیصل آباد ڈویژن فیصل آباد، ڈپٹی کمشنر جھنگ علی اکبر بھنڈر، چیف ایگزیکٹو آفیسر (CEO) ہیلتھ اتھارٹی جھنگ ڈاکٹر احمد شہزاد، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر جھنگ ڈاکٹر مریم گل، اسسٹنٹ کمشنر اٹھارہ ہزاری ثناء اللہ ہنجرہ، اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر تحصیل اٹھارہ ہزاری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس معاملے کی فوری انکوائری کروائیں اور ہسپتال انتظامیہ کو پابند کریں کہ وہ حکومتی احکامات پر سختی سے عمل پیرا ہوں تاکہ غریب مریضوں کا استحصال ختم ہو سکے*۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں