254

*جھنگ(جاوید اعوان سے)سابق ڈپٹی ڈی ای او ایلیمنٹری فیمیل اٹھارہ ہزاری پر 1450000 کرپشن کا الزام، انکوائری کمیٹی تشکیل*

*جھنگ(جاوید اعوان سے)سابق ڈپٹی ڈی ای او ایلیمنٹری فیمیل اٹھارہ ہزاری پر 1450000 کرپشن کا الزام، انکوائری کمیٹی تشکیل*
*جھنگ میں محکمہ تعلیم کے ایک اہم معاملے میں سابق ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (DDEO) ایلیمنٹری فیمیل، تحصیل اٹھارہ ہزاری اور موجودہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (DEO) سیکنڈری کے خلاف (14 لاکھ 50 ہزار) روپے کی مبینہ کرپشن کے معاملے پر انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ھے*۔
*ذرائع کے مطابق، موجودہ ڈی ای او سیکنڈری جھنگ جب تحصیل اٹھارہ ہزاری میں ڈپٹی ڈی ای او ایلیمنٹری فیمیل تعینات تھیں، تو ان کی آڈٹ رپورٹ میں 1,450,000 روپے کی کرپشن کی نشاندہی ہوئی، جس پر ریکوری کا حکم جاری کیا گیا تھا*۔
*اس حکم کی روشنی میں، چیف ایگزیکٹو آفیسر (CEO) ایجوکیشن اتھارٹی جھنگ، عقیلہ انتخاب خان نے فوری کارروائی کرتے ہوئے تین رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے*۔ *کمیٹی کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ آئندہ سات دن کے اندر اپنی انکوائری مکمل کر کے رپورٹ جمع کرائے*۔
*انکوائری کمیٹی کے اراکین*:
*امجد حسین خان* *(ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلیمنٹری میل، جھنگ)*
*شبر عباس (ڈپٹی ڈائریکٹر BSA، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی، جھنگ)*
*ڈاکٹر خالد محمود (ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلیمنٹری میل، تحصیل جھنگ)*
*عوامی اور سماجی حلقوں نے چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن اتھارٹی جھنگ، عقیلہ انتخاب خان کے اس بروقت اور شفاف اقدام کو شاندار طریقے سے سراہا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ انکوائری کے نتیجے میں حقائق سامنے آئیں گے اور ذمہ داران کے خلاف کارروائی ہوگی*۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں