*جھنگ(جاوید اعوان سے)ہیلتھ اتھارٹی میں فیمیل ویکسینٹر کو ہراساں کرنے کا معاملہ: میل ویکسینٹر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ، ڈی ایچ او کو درخواست*
*ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (ڈی ڈی ایچ او) تحصیل جھنگ کے دفتر میں تعینات ایک میل ویکسینٹر، جس کے پاس اے ایس وی (ASV) کا اضافی چارج بھی ہے، کے خلاف یونین کونسل نمبر 47 کی ایک فیمیل ویکسینٹر نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (ڈی ایچ او) جھنگ کو باضابطہ درخواست جمع کرادی ہے*۔
*درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ملزم جہانزیب نے درخواست گزار کو ہراساں کیا، اس کے ساتھ “انتہائی بیہودہ زبان” استعمال کی، اور جنسی تعلقات استوار کرنے کے لیے مختلف طریقوں سے بلیک میل کرنے کی کوشش کی ہے۔اس سنگین الزام کے حوالے سے جب ملزم ویکسینٹر جہانزیب سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے تمام الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ “یہ سب کچھ جھوٹ کی کہانی ہے” اور وہ ہر قسم کی انکوائری کا سامنا کرنے کے لیے تیار ھے*
*دوسری جانب، ضلع کی تمام فیمیل ویکسینٹرز نے مشترکہ طور پر دھمکی دی ہے کہ اگر انہیں انصاف فراہم نہ کیا گیا تو وہ “آخری حد تک جائیں گی*”، *جو اس معاملے کی حساسیت کو مزید بڑھا دیتا ہے۔عوامی حلقوں کا اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ*
*عوامی اور سماجی حلقوں نے جھنگ کے اعلیٰ انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس معاملے کا فوری نوٹس لیں۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنر جھنگ علی اکبر بھنڈر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ اتھارٹی جھنگ ڈاکٹر احمد شہزاد سے درخواست کی ہے کہ وہ اس حساس معاملے کو “احسن طریقے سے حل” کریں تاکہ محکمہ صحت کے ماحول میں کام کرنے والی خواتین کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے*۔
165









