120

*جھنگ(جاوید اعوان سے): RHC باغ میں کتا کاٹنے کے انجکشن ناپید، عوامی پریشانی میں اضافہ*

*جھنگ(جاوید اعوان سے): RHC باغ میں کتا کاٹنے کے انجکشن ناپید، عوامی پریشانی میں اضافہ*
*موضع باغ کے رورل ہیلتھ سنٹر (RHC) میں کتا کاٹنے (Anti-Rabies) کے انجکشن کی شدید قلت کے باعث مقامی اور گردونواح کے رہائشیوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔ اہم اور زندگی بچانے والے انجکشنز کی عدم دستیابی نے عوام میں تشویش کی لہر دوڑا دی ہے اور محکمہ صحت کی کارکردگی پر سوالات کھڑے کر دیے ہیں*۔ *RHC باغ ضلع جھنگ کا ایک اہم دیہی مرکز صحت ہے یہاں موضع باغ سمیت قریبی دیہاتوں کی ایک بڑی آبادی علاج معالجے کے لیے آتی ہے*۔
*کتا کاٹنے کے واقعات کی صورت میں فوری علاج انتہائی ضروری ہوتا ہے*، *لیکن انجکشنز کی عدم موجودگی میں متاثرہ افراد کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال جھنگ میں جانے پر مجبور ہونا پڑ رہا ہے، جس سے نہ صرف ان کا قیمتی وقت اور پیسہ ضائع ہو رہا ہے بلکہ علاج میں تاخیر سے صحت کا شدید خطرہ بھی بڑھ رہا ہے*۔
*علاقے کے مکینوں نے چیف ایگزیکٹو آفیسر (CEO) ہیلتھ اتھارٹی جھنگ سے پُر زور مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس سنگین معاملے کا فوری طور پر نوٹس لیں اور یقینی بنائیں کہ RHC باغ میں Anti-Rabies Vaccines کا اسٹاک بلاتاخیر فراہم کیا جائے۔عوام نے کہا کہ صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ذمہ داری ہے، اور اس اہم مرکز صحت میں ایک بنیادی ویکسین کی عدم دستیابی کسی صورت قبول نہیں۔ انہوں نے CEO ہیلتھ سے فوری اقدامات کی توقع ظاہر کی تاکہ مریضوں کو مزید مشکلات سے بچایا جا سکے*۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں