165

*جھنگ(جاوید اعوان سے)سنیئر کارڈلوجسٹ ڈاکٹر کامران سہیل کی 19ویں سکیل میں ترقی، ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ہی تعیناتی صحافی جاوید اعوان کی طرف سے مبارکباد*

*جھنگ(جاوید اعوان سے)سنیئر کارڈلوجسٹ ڈاکٹر کامران سہیل کی 19ویں سکیل میں ترقی، ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ہی تعیناتی صحافی جاوید اعوان کی طرف سے مبارکباد*
*ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال (DHQ) جھنگ کے ہونہار اور مستعد کارڈلوجسٹ ڈاکٹر کامران سہیل نے 19ویں سکیل میں ترقی پا لی ہے۔ انہیں ترقی کے بعد بھی ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جھنگ میں ہی سینئر کارڈلوجسٹ تعینات کیا گیا ہے۔ اس موقع پر صحافی محمد جاوید اعوان نے ڈاکٹر کامران سہیل کو ان کی شاندار ترقی اور جھنگ میں ہی ان کی تعیناتی پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے*۔
*جاوید اعوان نے ڈاکٹر کامران سہیل کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ جھنگ کی عوام کے لیے کسی “عطیہ خداوندی” سے کم نہیں، جو اپنے نہایت شفیق اور دھیمے مزاج کی وجہ سے جانے جاتے ہیں*۔
*ڈاکٹر کامران سہیل کی اس ترقی پر عوامی اور سماجی حلقوں کی طرف سے مبارکباد کا سلسلہ تسلسل سے جاری ہے۔ عوام نے اس تعیناتی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے کہ ایک تجربہ کار اور ہمدرد ڈاکٹر کی خدمات شہر کے ہسپتال میں ہی میسر رہیں گی*۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں