142

*جھنگ(جاوید اعوان سے)بوائز ہائی سکول آدھیوال کا جونیئر کلرک، سی ای او ایجوکیشن کا “فرنٹ مین” اور سہولت کار، ڈیوٹی سے غائب*

*جھنگ(جاوید اعوان سے)بوائز ہائی سکول آدھیوال کا جونیئر کلرک، سی ای او ایجوکیشن کا “فرنٹ مین” اور سہولت کار، ڈیوٹی سے غائب*
*گورنمنٹ بوائز ہائی سکول آدھیوال، جھنگ کا جونیئر کلرک اپنی اصل ڈیوٹی کی جگہ چیف ایگزیکٹیو آفیسر (سی ای او) ایجوکیشن اتھارٹی جھنگ کا “فرنٹ مین اور سہولت کار” بن کر بیٹھا ہے اور اس وجہ سے سکول میں اپنی ڈیوٹی پر حاضر نہیں ہوتا۔ عوامی و سماجی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر جھنگ اور اعلیٰ حکام سے اس معاملے کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق، مذکورہ جونیئر کلرک کا تبادلہ ایک ہی سیٹ پر طویل عرصہ تعیناتی کے بعد گورنمنٹ آف پنجاب کی ہدایات پر بوائز ہائی سکول آدھیوال میں ہوا تھا۔ تبادلے سے قبل، وہ سی ای او ایجوکیشن اتھارٹی جھنگ کے دفتر میں کیئر ٹیکر کے طور پر کام کر رہا تھا*۔
*تبادلہ ہوئے کافی عرصہ گزر جانے کے باوجود، موصوف جونیئر کلرک نے سکول میں رپورٹ نہیں کی اور ابھی تک سی ای او ایجوکیشن آفس میں بطور کیئر ٹیکر ہی فرائض سر انجام دے رہے ہیں*۔
*ذرائع نے انکشاف کیا ہے* *کہ سی ای او ایجوکیشن اتھارٹی جھنگ کا فرمان عالیٰ شان ہے کہ “میرا اس کے بغیر کام نہیں چلتا ہے۔” سی ای او کے بقول، انہوں نے یہ بات ڈپٹی کمشنر جھنگ*، *صوبائی وزیر تعلیم پنجاب اور سیکرٹری ایجوکیشن پنجاب کو بھی بتائی ہوئی ہے، اس لیے انہیں کسی کی کوئی پرواہ نہیں ہے*۔ *دوسری جانب، جونیئر کلرک کے سکول نہ جانے کی وجہ سے سکول کے انتظامی امور اور دفتری کام بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔ تاہم، سکول انتظامیہ سی ای او ایجوکیشن کے ماتحت ہونے کے سبب خاموشی اختیار کیے ہوئے ہے۔ ذرائع کے مطابق، یہ جونیئر کلرک اکثر سی ای او کے سرکاری دوروں کے دوران ان کی گاڑی میں بھی دیکھا گیا ہے، جو حکومتی ضابطوں کی خلاف ورزی ہے*
*عوامی اور سماجی حلقوں نے پنجاب حکومت کے اعلیٰ حکام سے اس غیر قانونی اور من پسند تعیناتی کا نوٹس لینے کی اپیل کی ہے.انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ*:
*وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف چیف سیکرٹری پنجاب صوبائی وزیر تعلیم پنجاب صوبائی سیکرٹری ایجوکیشن پنجاب کمشنر فیصل آباد ڈویژن ڈپٹی کمشنر جھنگ علی اکبر بھنڈرفوری طور پر اس معاملے کی تحقیقات کرائیں اور جونیئر کلرک کو اس کے اصل سکول میں ڈیوٹی پر بھیجنے کے احکامات جاری کریں تاکہ سکول کا نظام بہتر ہو سکے اور سی ای او ایجوکیشن اتھارٹی جھنگ کے مبینہ غیر اصولی اقدامات کا نوٹس لیا جائے*۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں