*جھنگ(جاوید اعوان سے)۔ محکمہ تعلیم کے ایل پی آر کیس میں سابق و موجودہ ڈی ای اوز میل کی طلبی: ڈی پی آئی ایلیمنٹری ایجوکیشن کا اہم فیصلہ*
*ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن (ڈی پی آئی) ایلیمنٹری ایجوکیشن پنجاب نے ایک اہم اقدام کرتے ہوئے جھنگ کی دائر ایل پی آر (LPR) سے متعلق ایک پیٹیشن کے جواب کے لیے ضلع کے سابق ڈی ای او میل (مردانہ) غلام جیلانی اور موجودہ ڈی ای او میل کو طلب کر لیا ہے*۔
*ڈی پی آئی ایلیمنٹری ایجوکیشن پنجاب نے یہ احکامات مورخہ 02 دسمبر 2025 کے لیے جاری کیے ہیں۔ ذرائع کے مطابق، یہ پیٹیشن ایل پی آر کیس سے متعلق ہے جس میں دونوں افسران کو اپنا مؤقف اور ریکارڈ پیش کرنے کے لیے کہا گیا ہے*۔
*تعلیمی حلقوں میں اس پیش رفت کو بڑی اہمیت دی جا رہی ہے اور توقع ہے کہ مقررہ تاریخ کو دونوں افسران لاہور میں ڈی پی آئی کے سامنے پیش ہو کر کیس کے حوالے سے جواب جمع کروائیں گے*۔
180









