*جھنگ(جاوید اعوان سے)ڈی ای او ایجوکیشن ایلیمنٹری فیمیل اور ان کے خاوند کو آمدن سے زیادہ اثاثوں کے معاملے پر سیکرٹری ایجوکیشن پنجاب نے طلب کر لیا*
*ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (DEO) ایلیمنٹری فیمیل، جھنگ، اور ان کے خاوند کو مبینہ طور پر آمدن سے زیادہ اثاثہ جات بنانے کے الزام پر سیکرٹری ایجوکیشن پنجاب نے ریکارڈ سمیت طلب کر لیا ہے۔ یہ کارروائی ایک شہری کی باقاعدہ درخواست پر عمل میں لائی گئی ہے*۔
*ذرائع کے مطابق، جھنگ کے ایک شہری نے صوبائی سیکرٹری ایجوکیشن پنجاب کو ایک درخواست جمع کروائی تھی، جس میں یہ نشاندہی کی گئی تھی کہ موجودہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلیمنٹری فیمیل ایک طویل عرصے سے جھنگ میں ہی بطور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلیمنٹری فیمیل تحصیل جھنگ تعینات رہی ہیں، اور بعد ازاں ترقی پا کر اسی ضلع میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلیمنٹری فیمیل تعینات ہوئیں*۔
*درخواست میں الزام لگایا گیا ہے کہ افسر نے اپنی تعیناتی کے دوران بے شمار جائیدادیں بنائی ہیں جو ان کی قانونی آمدن سے کہیں زیادہ ہیں*۔
*سیکرٹری ایجوکیشن پنجاب نے اس درخواست کا سخت نوٹس لیتے ہوئے معاملے کی انکوائری کا حکم صادر کیا ہے۔ اس تناظر میں، ڈائریکٹر ایجوکیشن سیکنڈری نے فریقین کو آئندہ ماہ 03 دسمبر 2025 کو صبح 10 بجے ریکارڈ کے ساتھ اپنے دفتر میں طلب کر لیا ہے*۔
*عوامی اور سماجی حلقوں نے صوبائی سیکرٹری ایجوکیشن پنجاب کے اس بروقت اور شفاف قدم کو بھرپور سراہا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ میرٹ پر انکوائری مکمل کر کے حقائق سامنے لائے جائیں گے*۔
158









