*جھنگ(جاوید اعوان سے)رائٹ ٹو انفارمیشن کی دھجیاں: ڈپٹی ڈائریکٹر ہاؤسنگ کا شہری کی درخواست کو ردی کی ٹوکری کی نذر کرنا*
*جھنگ میں رائٹ ٹو انفارمیشن قانون کی کھلم کھلا خلاف ورزی کا ایک اور واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں ڈپٹی ڈائریکٹر ہاؤسنگ نے ایک شہری کی قانون کے تحت دی گئی درخواست کو بظاہر ردی کی ٹوکری کی نذر کر دیا۔ ذرائع کے مطابق، ڈپٹی ڈائریکٹر ہاؤسنگ نے قانون کے تحت مانگا گیا ریکارڈ مہیا کرنے کے بجائے شہری کو ٹال مٹول کا شکار رکھا*۔
*تفصیلات کے مطابق، ایک شہری نے ڈپٹی ڈائریکٹر ہاؤسنگ کو “رائٹ ٹو انفارمیشن” قانون کے تحت ایک تحریری درخواست دی تھی۔ درخواست میں شہری نے سیٹلائٹ ٹاؤن میں زیرِ تعمیر دوکانات در پلاٹ نمبر 617/A نزد بشیر چوک کے ریکارڈ کی استدعا کی تھی۔ شہری نے مطالبہ کیا تھا کہ ان زیر تعمیر دوکانات کے منظور شدہ نقشے اور خزانہ سرکار میں جمع کروائی گئی سرکاری فیس کی کاپیاں فراہم کی جائیں*۔
*مگر افسوسناک امر یہ ہے کہ عرصہ دراز گزرنے کے باوجود ڈپٹی ڈائریکٹر ہاؤسنگ نے شہری کو مطلوبہ ریکارڈ فراہم نہیں کیا اور مبینہ طور پر درخواست ہی کو نظرانداز کر کے ردی کی ٹوکری کی نذر کر دیا*۔
*شہری نے اس قانون شکنی اور اپنے حق سے محرومی پر شدید ردعمل ظاہر کیا ہے اور احکام بالا (اعلیٰ حکام) سے پُر زور اپیل کی ہے کہ انہیں قانون کے مطابق مانگا گیا ریکارڈ فوری طور پر مہیا کروایا جائے اور ذمہ دار افسر کے خلاف کارروائی کی جائے۔ رائٹ ٹو انفارمیشن کی درخواست کو نظرانداز کرنے کا یہ اقدام حکومتی محکموں میں جوابدہی کے فقدان کی نشاندہی کرتا ہے*۔
89









