105

*جھنگ(جاوید اعوان سے)ڈی ایچ کیو ہسپتال کے میڈیکل ٹیکنیشن اظہر کی انکوائری فائل سی ای او ہیلتھ آفس میں دب کر رہ گئی، شہری کا نوٹس لینے کا مطالبہ*

*جھنگ(جاوید اعوان سے)ڈی ایچ کیو ہسپتال کے میڈیکل ٹیکنیشن اظہر کی انکوائری فائل سی ای او ہیلتھ آفس میں دب کر رہ گئی، شہری کا نوٹس لینے کا مطالبہ*
*جھنگ کے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر (DHQ) ہسپتال میں تعینات ایک میڈیکل ٹیکنیشن اظہر کے خلاف جعلی تقرری اور بوگس تنخواہیں وصول کرنے کے سنگین الزامات پر مبنی انکوائری فائل چیف ایگزیکٹو آفیسر (CEO) ہیلتھ اتھارٹی جھنگ کے دفتر میں دب کر رہ گئی ہے۔ شہری نے نئے آنے والے سی ای او ہیلتھ اتھارٹی سے فوری اور سخت نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے*۔
*تفصیلات کے مطابق*
*ایک شہری نے میڈیکل ٹیکنیشن اظہر کے خلاف جعلی تقرری اور بوگس* *تنخواہیں لینے کے الزام میں درخواست دی تھی۔ اظہر اس وقت ڈی ایچ کیو ہسپتال جھنگ میں تعینات ھے۔ درخواست جمع کرائے جانے کے باوجود، انکوائری میں تاحال کوئی خاطر خواہ پیش رفت نہیں ہو سکی ہے۔ ذرائع کے مطابق، فائل کو مسلسل ایک دفتر سے دوسرے دفتر بھیجا جا رہا ہے، لیکن معاملہ جوں کا توں ہے*۔
*شہری نے میڈیا کے توسط سے جھنگ ہیلتھ اتھارٹی کے نئے چیف ایگزیکٹو آفیسر سے اس اہم معاملے پر فوری توجہ دینے اور انکوائری کو منطقی انجام تک پہنچانے کی اپیل کی ہے، تاکہ ہسپتال میں شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنایا جا سکے*۔
*شہریوں کا کہنا ہے کہ اعلیٰ عہدیداروں کی لاپرواہی کی وجہ سے یہ اہم فائل دفتر شاہی کی نذر ہو کر رہ گئی ہے، جس سے نہ صرف درخواست گزار کو انصاف ملنے میں تاخیر ہو رہی ہے بلکہ ادارے کی ساکھ بھی متاثر ہو رہی ہے*۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں