*جھنگ(جاوید اعوان سے) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پرضلع جھنگ میں مفاد عامہ کے حوالہ سے بھرپور اقدامات کئے جا رہے ہیں* ۔ *اس حوالہ سے ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کی ہدایات پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عامر محمود نے محکمانہ سروسز اور کارکرگی کا جائزہ لینے کے حوالہ سے ضلعی محکموں کے افسران سے میٹنگ کی اور انسداد سموگ وڈینگی مہم پر عملدرآمد ، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی گزشتہ روز کی کار کردگی، ستھر اپنجاب کے افسران سے یونین کو نسل لیول پر جاری کام پر بریفنگ لی ۔ اے ڈی سی جنرل نے میونسپل کمیٹی جھنگ کے افسران سے غیر قانونی بورڈز کا خاتمہ اور بیوٹیفکیشن کے جاری کام پر عملدرآمد بارے تبادلہ خیال بھی کیا۔ انہوںنے ہدایات جاری کیں کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پرضلع جھنگ میں مفاد عامہ کے حوالہ سے بھرپور اقدامات کئے جا رہے ہیں ۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تمام جاری امور کی براہ راست نگرانی کی جارہی ہے۔ اس ضمن میں کسی قسم کی سستی اور لاپرواہی ہر گز برداشت نہیں کی جائیگی*۔
۔۔۔٭٭٭٭۔۔۔
91










