105

*جھنگ(جاوید اعوان سے)آر پی او فیصل آباد سہیل اختر سکھیرا کا ضلع جھنگ کا دورہ، دورے کا آغاز تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن میں منعقدہ کھلی کچہری سے ہوا جہاں آر پی او نے شہریوں کے مسائل بغور سنے اور شکایات کے حل کیلئے موقع پر ہی فوری احکامات جاری کیے*

*جھنگ(جاوید اعوان سے)آر پی او فیصل آباد سہیل اختر سکھیرا کا ضلع جھنگ کا دورہ، دورے کا آغاز تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن میں منعقدہ کھلی کچہری سے ہوا جہاں آر پی او نے شہریوں کے مسائل بغور سنے اور شکایات کے حل کیلئے موقع پر ہی فوری احکامات جاری کیے*۔
*کھلی کچہری کے دوران ڈی پی او جھنگ کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی بھی آر پی او کے ہمراہ موجود تھے۔بعد ازاں آر پی او نے پولیس لائنز جھنگ میں یادگارِ شہداء پر حاضری دی، پھول کی چادر چڑھائی اور بہادر شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ اسی موقع پر آر پی او فیصل آباد کی زیرِ صدارت پولیس دربار کا انعقاد بھی کیا گیا، جس میں ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسران کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔پولیس افسران سے خطاب کرتے ہوئے آر پی او سہیل اختر سکھیرا نے واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ منشیات فروشوں اور قمار بازوں کے خلاف نتیجہ خیز اور عملی کارکردگی ہر صورت درکار ہے۔ریجن فیصل آباد کو منشیات سے پاک کرنا ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔کرپشن کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، اور اس کے خلاف سخت اور دوٹوک کارروائی یقینی بنائی جائے۔آر پی او نے افسران کو ہدایت کی کہ جرائم کی بیخ کنی. شہریوں کے مسائل کے فوری حل اور پولیس سروس ڈلیوری میں بہتری کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں*۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں