123

*جھنگ(جاوید اعوان سے)پاکستان کی پیش رفت یقینی نئے فیصلوں سے ترقی کی رفتار تیز ہو گی ملک فیصل اعوان*

*جھنگ(جاوید اعوان سے)پاکستان کی پیش رفت یقینی نئے فیصلوں سے ترقی کی رفتار تیز ہو گی ملک فیصل اعوان*
*حالیہ قومی فیصلوں کی نئی حکمتِ عملیوں اور اصلاحاتی اقدامات نے ملک کی سمت کو درست کر دیا ہے*
*ویسٹرن کیپ پاکستان ویلفئیر ایسوسی ایشن ساؤتھ آفریکہ کے صدر ملک فیصل اعوان نے روز نامہ وطنِ پاکستان کے سٹی رپورٹر سے بات کرتے کہاں ہے کہ پاکستان ایک نئے دور میں داخل ہو چکا ہے۔جہاں سے ملک ترقی امن اور استحکام کی جانب اونچی اوڑان کے لئے پوری طرح تیار ہے۔انھوں نے کہا ہے کہ قوم کو مایوسیوں سے نکل کر امید اتحاد اور مثبت سوچ اپنانا ہو گی۔کیوکہ آنے والا وقت پاکستان کے لئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے ملک فیصل اعوان نے کہاں ہے کہ حالیہ فیصلوں نئے حکمتِ عملیوں اور اصلاحاتی اقدامات نے ملک کی سمت کو درست کر دیا ہے۔اگر سیاسی اور سماجی سطح پر یکجہتی برقرار رہی تو پاکستان معاشی میدان میں بھی بڑے احداف حاصل کر سکتا ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ بیرونِ ملک پاکستانی ہمیشہ اپنے ملک کے ساتھ کھڑے ہیں۔اور وہ چاہتے ہیں کہ پاکستان ہر میدان میں آگے بڑھے۔ان کا کہنا تھا کہ نوجوان پاکستان کا اصل اثاثہ ہیں۔ جنہیں مواقع اور اعتماد فراہم کیا جائے توملک ترقی کی نئی منزلی طے کر سکتا ہے*

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں