*جھنگ(جاوید اعوان سے)چکنمبر 259 میں اتائی قمر کلینک پر پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کا چھاپہ، اتائی فرار، کلینک سیل!*
*جھنگ کے علاقے چکنمبر 259 پاکھرہ سلطان میں غیر قانونی طبی پریکٹس کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن (PHCC) کی ٹیم نے اتائی قمر کلینک پر چھاپہ مارا*۔
*ذرائع کے مطابق، چھاپے کی اطلاع ملتے ہی اتائی کلینک چھوڑ کر فرار ہو گیا۔ ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے کلینک کی بلڈنگ کو سیل کر دیا ہے*۔
*یہ بات قابل ذکر ہے کہ چند ہی روز قبل ڈاکٹر ملیحہ خان، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر تحصیل جھنگ، نے بھی اسی اتائی کلینک کو سیل کیا تھا۔ تاہم، یہ کلینک مبینہ طور پر نا معلوم بنیادوں پر خود سے ہی دوبارہ ڈی سیل کر لیا گیا تھا، جس کے بعد اس میں غیر قانونی کام دوبارہ شروع ہو گیا تھا*۔
*پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کی جانب سے اتائی کلینک کے خلاف کیے جانے والے اس احسن اقدام کو عوامی اور سماجی حلقوں نے بھرپور سراہا ہے۔ شہریوں نے صحت عامہ کے تحفظ کے لیے ایسے اتائیوں کے خلاف سخت اور مسلسل کارروائی کا مطالبہ کیا ہے*
*پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کی ٹیم نے جھنگ میں غیر قانونی میڈیکل پریکٹس کرنے والوں کے خلاف اپنی مہم کو مزید تیز کر دیا ھے تاکہ انسانی جانوں کو خطرے میں ڈالنے والے عناصر کا خاتمہ کیا جا سکے*۔
278










