*ملتان(نمائندہ سٹی ون نیوز)ڈاکٹر طاہر نواز قریشی کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، پاک میڈیا کونسل کے مرکزی عہدیداران کی شرکت*
*آرٹس کونسل ملتان میں بزم احباب کے زیر اہتمام سینئر ادیب، محقق اور شاعر ڈاکٹر طاہر نواز قریشی مرحوم کی یاد میں ایک پروقار تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا*۔
*اس موقع پر ملک بھر سے اہم شخصیات نے شرکت کی جن میں پاک میڈیا کونسل پاکستان کے مرکزی صدر میاں عبد الوحید عمرانہ، مرکزی جنرل سیکریٹری فیاض طفیل سدھو اور لیگل ایڈوائزر میڈم کرن صدیقی ایڈووکیٹ بھی شامل تھیں*۔
*پاک میڈیا کونسل کے مرکزی رہنماؤں نے بزم احباب اور سینئر صحافیوں کے ہمراہ مرحوم ڈاکٹر طاہر نواز قریشی کی ادبی، صحافتی اور علمی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ مقررین نے کہا کہ ڈاکٹر طاہر نواز قریشی کی وفات سے پیدا ہونے والا خلاء پُر کرنا مشکل ہے، ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی*۔
*خصوصی شرکت*
*میاں عبد الوحید عمرانہ (مرکزی صدر، پاک میڈیا کونسل پاکستان)*
*فیاض طفیل سدھو (مرکزی جنرل سیکریٹری، پاک میڈیا کونسل پاکستان)*
*میڈم کرن صدیقی ایڈووکیٹ (لیگل ایڈوائزر، پاک میڈیا کونسل پاکستان)*
*بزم احباب کے اراکین*
*سینئر صحافی برادری*
409










