198

*جھنگ(جاوید اعوان سے)صحافیوں کے حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگ استحصال کرنے والے خبردار رہیں فیاض طفیل* *صحافیوں کے لیے ڈھال بن کر کھڑے ہیں آزادی* *صحافت پر حملہ برداشت نہیں کیا جائے گا مرکزی جنرل سیکریٹری*

*جھنگ(جاوید اعوان سے)صحافیوں کے حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگ استحصال کرنے والے خبردار رہیں فیاض طفیل* *صحافیوں کے لیے ڈھال بن کر کھڑے ہیں آزادی* *صحافت پر حملہ برداشت نہیں کیا جائے گا مرکزی جنرل سیکریٹری*
*حکومت خاموش رہی تو پاک میڈیا کونسل صحافیوں کا خود مقدمہ لڑے گی ان خیالات کا اظہار پاک میڈیا کونسل پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری چوہدری فیاض طفیل سدھو نے اپنے سخت اور واضح بیان میں کرتے ہوئے کہا کہ پاک میڈیا کونسل صحافیوں کے حقوق، صحافتی آزادی اور ورکر صحافیوں کے تحفظ کے معاملے پر کسی قسم کی رعایت دینے کے لیے تیار نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں صحافیوں کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں، دباؤ اور دھونس کا سلسلہ اب برداشت نہیں کیا جائے گا*۔
*ورکر صحافیوں کا استحصال کرنے والے ادارے، افراد یا حکومتی عناصر ،صحافت کی آزادی پر حملہ کرنے والوں کو بے نقاب کیا جائے گا اور ہر فورم پر ان کا محاسبہ کیا جائے گا۔مزید کہا کہ صحافیوں کے تحفظ کی ذمہ داری ریاست کی ہے، لیکن اگر ریاست غفلت برتے گی تو پاک میڈیا کونسل خود ان کے حقوق کا مقدمہ لڑے گی نوجوان اور فیلڈ رپورٹر صحافیوں کو ہراسانی، دھمکیوں یا دباؤ کی صورت میں مکمل قانونی و تنظیمی مدد فراہم کی جائے گی۔میڈیا ہاؤسز میں جبری برطرفیوں، تنخواہوں کی روکی گئی ادائیگیوں اور غیر انسانی رویوں کے خلاف سخت لائحہ عمل تیار کیا جا رہا ہے*۔
*انہوں نے کہا کہ پاک میڈیا کونسل کسی کی وظیفہ یافتہ تنظیم نہیں بلکہ ایک مضبوط اور آزاد پلیٹ فارم ہے جو ہر اس قوت کے سامنے کھڑا ہوگا جو صحافیوں کی آواز دبانے یا انہیں کمزور کرنے کی کوشش کرے گی*۔
*آخر میں جنرل سیکرٹری نے کہا کہ “صحافی اس قوم کی آنکھ اور زبان ہیں، اور پاک میڈیا کونسل اُن کی ڈھال بن کر کھڑی ہے جو بھی صحافیوں کے راستے میں رکاوٹ بنے گا، اسے بے نقاب بھی کریں گے اور قانونی طور پر گھیر کر قانون کے کٹہرے میں لیں گے*۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں