123

*جھنگ(جاوید اعوان سے)حاجی رزاق کرپشن کا شہنشاہ! ڈی ایچ او آفس میں 16 لاکھ روپے کی تنخواہ کا سکینڈل، انکوائری کمیٹی کا فیصلہ دو ماہ سے سرد خانے کی نذر!*

*جھنگ(جاوید اعوان سے)حاجی رزاق کرپشن کا شہنشاہ! ڈی ایچ او آفس میں 16 لاکھ روپے کی تنخواہ کا سکینڈل، انکوائری کمیٹی کا فیصلہ دو ماہ سے سرد خانے کی نذر!*
*جھنگ ہیلتھ اتھارٹی میں مبینہ طور پر کرپشن اور اقرباء پروری کا ایک سنگین معاملہ بے نقاب ہوا ہے، جہاں ڈی ایچ او آفس کے ایک افسر پر انکوائری کمیٹی کے اہم ترین فیصلے کو دو ماہ سے دبا کر رکھنے کا الزام عائد کیا گیا ہے*۔ *معاملہ چوکیدار عاصم رضا کی غیر قانونی تقرری اور قومی خزانے سے تقریباً 16 لاکھ روپے کی غیر قانونی تنخواہ کی وصولی کا ہے۔ ڈی ایچ او آفس کا ’کرپشن کنگ‘ بنام ’حاجی رزاق‘: فائل غائب، فیصلہ معطل!انکوائری کمیٹی نے واضح احکامات جاری کیے تھے کہ چوکیدار عاصم رضا کو ادا کی گئی 16 لاکھ روپے کی خطیر رقم فوری طور پر سرکاری خزانے میں واپس جمع کروائی جائے اور اس غیر قانونی تقرری کے سہولت کار افسران و اہلکاروں کے نام سامنے لائے جائیں تاکہ ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی ہو سکے۔مگر ذرائع نے تہلکہ خیز انکشاف کیا ہے کہ ڈی ایچ او آفس کے ہیڈ کلرک عبدالرزاق، جنہیں عوامی حلقوں میں ’کرپشن کنگ حاجی رزاق‘ کہا جا رہا ہے* *نے اس اہم حکم نامے پر دو ماہ سے عملدرآمد نہیں ہونے دیا اور یہ فائل مبینہ طور پر دبا کر بیٹھے* *ہیں.عبدالرزاق پر یہ بھی الزام ہے کہ وہ دو دو سیٹوں پر غیر قانونی طور پر براجمان ہیں.حاجی رزاق‘ کا فوری تبادلہ ہو اور ذمہ داروں کو جیل بھیجا جائے*
*اس سنگین غفلت اور قومی خزانے کو پہنچنے والے نقصان پر جھنگ کے عوامی اور سماجی حلقوں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ انہوں نے اسے بدترین کرپشن اور قانون کی دھجیاں اڑانے کے مترادف قرار دیا ہے۔عوامی حلقوں نے فوری طور پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف، چیف سیکریٹری پنجاب، صوبائی وزیر صحت پنجاب، اور ڈپٹی کمشنر جھنگ علی اکبر بھنڈر سے مطالبہ کیا ہے کہ: ہیڈ کلرک عبدالرزاق عرف حاجی رزاق کا فوری تبادلہ کیا جائے اور ان کے خلاف محکمانہ کارروائی شروع کی جائے*۔
*16 لاکھ روپے کی غیر قانونی وصولی کو فوری طور پر یقینی بنایا جائے*۔
*عاصم رضا کی غیر قانونی بھرتی اور انکوائری رپورٹ دبانے میں ملوث تمام افسران و اہلکاروں کے خلاف سخت محکمانہ اور قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔جھنگ کی عوام نے ڈی ایچ او سے بھی نوٹس لینے اور اس بدنام زمانہ سکینڈل کو فوری طور پر حل کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ محکمہ صحت پر عوام کا اعتماد بحال ہو سکے*۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں