31

*جھنگ(جاوید اعوان سے)سابق صدر بار قتل کیس میں بڑی کامیابی، تینوں مرکزی ملزمان گرفتار*

*جھنگ(جاوید اعوان سے)سابق صدر بار قتل کیس میں بڑی کامیابی، تینوں مرکزی ملزمان گرفتار*
سابق صدر بار ایسوسی ایشن جھنگ، ایڈووکیٹ منیر احمد سدھانہ کے قتل کیس میں جھنگ پولیس نے زبردست کارروائی کرتے ہوئے اہم پیش رفت حاصل کر لی ہے۔ پولیس نے قتل کیس کے تمام تینوں مرکزی ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ اس نمایاں کامیابی پر عوام نے ایس ایچ او تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن شاہد امیر اور ان کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ ملزم عاشق شاہ اور ملزم ثمر شاہ کو ضلع ملتان کے علاقہ جلال پور کچہ سے حراست میں لیا گیا ہے۔ایک اور مرکزی ملزم عمران شاہ پہلے ہی تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن جھنگ کی تحویل میں موجود تھا۔یہ کارروائی ایس پی انویسٹی گیشن رحمان قادر کی نگرانی میں عمل میں لائی گئی، جس میں ایس ایچ او سیٹلائٹ ٹاؤن شاہد امیر اور ایس ایچ او تھانہ مسن کی ٹیموں نے مسلسل محنت، خفیہ معلومات اور بروقت اقدامات کے ذریعے کلیدی کردار ادا کیا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی نے پولیس ٹیموں کی انتھک محنت اور شاندار کارکردگی کو سراہا۔ ڈی پی او نے اپنے بیان میں کہا کہ:
> “مسلسل محنت، خفیہ معلومات اور بروقت کارروائی کے نتیجے میں ملزمان گرفتار کئے گئے ہیں۔ ملزمان کو قانون کے مطابق کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا۔”
جھنگ پولیس کی اس بڑی کامیابی کو عوامی حلقوں نے بھی سراہا ہے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں