110

*جھنگ(جاوید اعوان سے)ڈپٹی ہیلتھ کا چہیتا ۔سزا یافتہ اے ایس وی جہانزیب منیر کی غیر قانونی تعیناتی پر عوامی احتجاج، سی ای او ہیلتھ نوٹس لیں!*

*جھنگ(جاوید اعوان سے)ڈپٹی ہیلتھ کا چہیتا ۔سزا یافتہ اے ایس وی جہانزیب منیر کی غیر قانونی تعیناتی پر عوامی احتجاج، سی ای او ہیلتھ نوٹس لیں!*
*ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (ڈی ڈی ایچ او) تحصیل جھنگ کے دفتر میں تعینات ایک اہلکار، جہانزیب منیر ویکسینٹر، کے عارضی طور پر اسسٹنٹ سپروائزر ویکسینیشن (اے ایس وی) کے عہدے پر غیر قانونی طور پر قابض ہونے پر عوامی اور سماجی حلقوں میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔ یہ مطالبہ زور پکڑ گیا ہے کہ چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ اتھارٹی جھنگ (سی ای او ہیلتھ) اس معاملے کا فوری نوٹس لیں*۔
*ذرائع کے مطابق، جہانزیب منیر کی شہرت بھی خاصی مشکوک ہے اور ان کے خلاف شکایات کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔ انکشاف ہوا ہے کہ موصوف ایک انکوائری میں سزا یافتہ بھی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق، چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ اتھارٹی جھنگ نے مورخہ 9 اکتوبر 2024 کو لیٹر نمبر 5657/E کے تحت انہیں ایک سالانہ ترقی نہ دینے (Withholding of Annual Increment) کی سزا دی تھی*۔
*تاہم، ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سزا پر تاحال کوئی عملدرآمد نہیں ہوا ہے۔ یہ بھی بتایا جاتا ہے کہ “سیاسی دباؤ اور مال کی برکت” کے باعث ان کی سروس بک میں بھی اس سزا کا اندراج نہیں کیا گیا ہے، جس کی وجہ سے وہ سزا یافتہ ہونے کے باوجود ایک اہم عہدے، اے ایس وی، پر “غیر قانونی طور پر” کام کر رہے ہیں*۔
*عوامی اور سماجی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس سنگین بے ضابطگی کا فوری نوٹس لیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ:*
*جہانزیب منیر کو فوری طور پر اے ایس وی کی سیٹ سے ہٹا کر ان کی اصلی آسامی ویکسینٹر پر تعینات کیا جائے*۔
*ان کو دی گئی سزا (سالانہ ترقی نہ دینا) پر فوری عملدرآمد کروایا جائے*۔
*دفتر سی ای او ہیلتھ اتھارٹی، دفتر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر جھنگ، اور دفتر ڈی ڈی ایچ او تحصیل جھنگ میں ان کے تمام سہولت کاروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے جنہوں نے ابھی تک سزا پر عملدرآمد نہیں کیا*۔
*عوام نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف، چیف سیکریٹری پنجاب، صوبائی وزیر صحت پنجاب، صوبائی سیکرٹری صحت پنجاب، کمشنر فیصل آباد ڈویژن، ڈپٹی کمشنر جھنگ علی اکبر بھنڈر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ اتھارٹی جھنگ سے اس معاملے کی شفاف تحقیقات اور فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے*۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں