*جھنگ(جاوید اعوان سے)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات کی روشنی میں جائیداد کا قبضہ اصل مالکان کے حوالے کرنے کے سلسلہ میں بھرپور اقدامات جاری ہیں* ۔ *قبضہ، ملکیت اور ریکارڈ کی جانچ پٹرتال کے بعد حقداران کو فوری قبضہ دلوانے اور فیصلوں پر سو فیصد عملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہے۔ اس حوالہ سے ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ ڈسپیوٹ ریزولوشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہواجس میں ریونیو افسران، فیلڈ سٹاف اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں مجموعی طور پر 35کیسز کی سماعت کی گئی، جن میں سے 23 کیسز کا فیصلہ سنایا گیااور12 کیسز داخل دفتر کئے گئے جبکہ ریونیو افسران کو فوری طورپر عملدرآمد کی ہدایات جاری کی گئیں۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اس فورم پر شہریوں کی رسائی اورسنوائی مزید مو¿ثر بنا نے کےلئے عملی اقدامات کئے جا رہے ہیں تاکہ ہر کیس میں قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے مکمل ریکارڈ کی جانچ پڑتال کی جائے تاکہ کسی شہری سے ناانصافی نہ ہو۔انہوںنے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق شہریوں کے مسائل کے فوری حل اور جائیداد کے تحفظ کے لیے ڈسٹرکٹ ڈسپیوٹ ریزولوشن کمیٹی (ڈی آر سی) ریونیو افسران، فیلڈ سٹاف اور پولیس نفری کے ہمراہ حقداران کو فوری قبضہ دلوانے اور فیصلوں پر سو فیصد عملدرآمد یقینی بنارہی ہے*۔
۔۔۔٭٭٭٭۔۔۔
121










