162

*جھنگ(جاوید اعوان سے)کرسمس کے موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات، جھنگ پولیس الرٹ*

*جھنگ(جاوید اعوان سے)کرسمس کے موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات، جھنگ پولیس الرٹ*
*کرسمس کی آمد کے پیشِ نظر ضلع جھنگ میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ اسی سلسلے میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی نے ڈپٹی کمشنر جھنگ علی اکبر بھنڈر کے ہمراہ مسیحی عبادت گاہوں کا دورہ کیا اور سکیورٹی انتظامات کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔ڈی پی او جھنگ نے موقع پر تعینات پولیس افسران و اہلکاروں کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ کرسمس کی تقریبات کے دوران امن و امان کو یقینی بنانے کیلئے سخت اور مؤثر سکیورٹی پلان تشکیل دیا گیا ہے، جس پر ہر صورت عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے اور اس ضمن میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے اس موقع پر کہا کہ مسیحی برادری کے جان و مال کے تحفظ کیلئے تمام ممکنہ اقدامات عمل میں لائے جا رہے ہیں اور ضلعی انتظامیہ مکمل طور پر الرٹ ہے۔ انہوں نے بین المذاہب ہم آہنگی اور امن کے فروغ پر بھی زور دیا۔دورے کے دوران داخلی و خارجی راستوں، واک تھرو گیٹس، سی سی ٹی وی کیمروں، سکیورٹی اہلکاروں کی تعیناتی اور دیگر حفاظتی اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ پولیس اور ضلعی انتظامیہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ کرسمس کو پُرامن اور محفوظ ماحول میں منانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے*۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں