*جھنگ(جاوید اعوان سے )ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کی ہدایت پر انسداد پولیو مہم چوتھے روز بھی جاری رہی*
اس دوران افسران نے پولیو ٹیموں کی مانیٹرنگ اور ورکنگ کا جائزہ لینے کےلئے ڈور ٹو ڈور وزٹس کئے اور بچوں کی انگلیوں پر نشانات کی تصدیق کی۔ اس حوالہ سے ڈپٹی کمشنر نے اپیل کی ہے کہ اس اہم موقع پر ہمیں اپنے ہر بچے کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے،لہٰذاوالدین اپنے 5 سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے لازمی پلوائیں، ہمیں یاد رکھنا چاہیے کہ پولیو مہلک مرض ہے جو 5 سال سے کم عمر بچوں پر حملہ آور ہو کر اسے جسمانی طور پر مفلوج بنادیتا ہے۔ مزید برآں ڈپٹی کمشنر نے انسداد پولیو مہم کے ٹارگٹ اوراعداد وشمار کا جائزہ لیتے ہوئے مہم کی کوریج اور کامیابی پر اطمینا ن کا اظہار کیا اور ہیلتھ افسران کو ہدایات جاری کیں کہ وہ دودن کیچ اپ کے دوران کسی وجہ سے رہ جانے والے بچوں تک رسائی حاصل کرکے انہیں پولیو سے بچاﺅ کے قطرے ضر ور پلائیں تاکہ کیچ اپ ڈیز کی کوریج میں زیادہ سے زیادہ کامیابی حاصل ہو۔ ہمیں آئندہ بھی اسی قومی جذبہ کے تحت اپنی تمام سرگومیوں کو بروئے کار لا کر اپنے اہداف کو سو فیصد حاصل کرنا ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ ہیلتھ افسران مہم کے آخری یوم تک سو فیصد نتائج حاصل کرنے کے حوالہ سے کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں اور محکمانہ سروسز کو بہتر سے بہتر ین بنانے کےلئے ضلع کے ہر کونے تک رسائی حاصل کرکے بچوں کو پولیو قطرے ضرور پلائیں جائیں جبکہ اس تناظر میں متعلقہ محکمے مربوط حکمت عملی اختیار کرتے ہوئے کوآرڈی نیشن کومزید موثر اور فعال بنائیں۔
۔۔۔٭٭٭٭۔۔۔
132










