166

*جھنگ (جاوید اعوان سے)ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے ضلعی محکموں کے افسران سے میٹنگ کرکے محکمانہ سروسز اور کارکردگی کا جائزہ لیا اور ہدایات جاری کیں کہ مفاد عامہ کے حوالہ سے حکومتی کی طرف سے جاری اقدامات کو مزید موثر بنانے کےلئے افسران اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں انجام دیں*

*جھنگ (جاوید اعوان سے)ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے ضلعی محکموں کے افسران سے میٹنگ کرکے محکمانہ سروسز اور کارکردگی کا جائزہ لیا اور ہدایات جاری کیں کہ مفاد عامہ کے حوالہ سے حکومتی کی طرف سے جاری اقدامات کو مزید موثر بنانے کےلئے افسران اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں انجام دیں*۔ ڈپٹی کمشنرنے واسا جھنگ سے جاری ڈیسلنگ و مین ہول کو رز کے حوالے سے بریفنگ لی،انہوںنے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ کو جاری بیوٹیفکیشن کی اسکیموں کے وزٹ کرنے کی ہدایات جاری کی جبکہ انسداد تجاوزات مہم پر عملدرآمد کا بھی جائزہ لیا گیا۔ مزید برآں ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کی ہدایات پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عامر محمود کی ضلعی محکموں کے افسران سے میٹنگ کرکے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی گزشتہ روز کی کارکردگی اورانسداد سموگ و پنجاب سوشو اکنامک رجسٹری کے حوالے سے جاری مہم کا جائزہ لیا ۔انہوں نے بیوٹیفکیشن اسکیموں پر عملدرآمداورستھرا پنجاب صفائی آپریشن پر بریفنگ بھی لی۔
۔۔۔٭٭٭٭۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں