*جھنگ(جاوید اعوان سے)* *فیصل آباد ڈویژن کی سب تحصیل کمالیہ میں اپنی کرپشن چھپانے کیلئے سینیر صحافی جاوید اقبال کے ساتھ غنڈہ گردی کرنے والا کرپٹ ہیڈماسٹر قانون کی گرفت میں آ گیا*
گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول660/1 گ ب کے احاطہ سے لاکھوں روپے مالیت کے سرکاری درخت کاٹ کر چوری کرنے والے ہیڈماسٹر ملک شہباز لطیف نے گزشتہ روز اپنی کرپشن بےنقاب کرنے کے رنج میں اپنے بدقماش ساتھیوں کے ہمراہ علاقہ معززین اور سینئر صحافی جاوید اقبال کو حبس بےجا میں رکھ کر قتل اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دی تھیں اور موقعہ پر کاٹے گئے سرکاری درختوں کی فوٹیج بنانے پر موبائل فونز چھین لئے تھے.ملزم مذکور کے خلاف انکوائری کے بعد ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ جناب عبادت نثار کے حکم پر تھانہ صدر پیرمحل میں مقدمہ درج کر دیا گیا .یاد رہے کہ ملزم کے خلاف قبل ازیں بھی زنا، ڈکیتی اور نقب زنی جیسے سنگین جرائم کے مقدمات درج ہیں
عوامی، سماجی اور صحافتی حلقوں نے ضلعی پولیس آفیسر کے دبنگ، بروقت اور انصاف پر مبنی اقدام کو سراہا ہے۔
292










