141

*جھنگ(جاوید اعوان سے)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری کی خوشیوں میں شریک ہونے کے لیے فلاحی اقدام*

*جھنگ(جاوید اعوان سے)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری کی خوشیوں میں شریک ہونے کے لیے فلاحی اقدام*
۔اس حوالے سے ضلع بھر کے 49 مستحق مسیحی خاندانوں میں مجموعی طور پر 7 لاکھ 35 ہزار روپے کے امدادی چیکس تقسیم کیے گئے۔چیکس کی تقسیم کی تقریب ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کی زیرِ صدارت منعقد ہوئی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عامر محمود بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نے مستحق خاندانوں میں خود چیکس تقسیم کیے اور کرسمس کی خوشیوں پر انہیں مبارکباد دی۔
ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے اس موقع پر کہا کہ حکومت پنجاب تمام اقلیتی برادریوں کی فلاح و بہبود اور خوشیوں میں شراکت کو یقینی بنا رہی ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت کے مطابق اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور ان کی معاشی معاونت کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ اقلیتی برادری کے مسائل کے حل اور ان کی خوشیوں میں شمولیت کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی۔مسیحی برادری کے نمائندوں نے حکومت پنجاب اور ضلعی انتظامیہ کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے شکریہ ادا کیا۔مسیحی برادری کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا اور باہمی ہم آہنگی و بھائی چارے کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں