103

*جھنگ(جاوید اعوان سے)ٹی ایچ کیو ہسپتال اٹھارہ ہزاری کی ڈینٹل سرجن ڈاکٹر صدف رانی کی مبینہ من مانیاں، سرکاری فیسیں ہڑپ کرنے کا انکشاف*

*جھنگ(جاوید اعوان سے)ٹی ایچ کیو ہسپتال اٹھارہ ہزاری کی ڈینٹل سرجن ڈاکٹر صدف رانی کی مبینہ من مانیاں، سرکاری فیسیں ہڑپ کرنے کا انکشاف*
تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال اٹھارہ ہزاری میں تعینات ڈینٹل سرجن ڈاکٹر صدف رانی کے حوالے سے سنسنی خیز انکشافات سامنے آئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق مذکورہ لیڈی ڈاکٹر عرصہ دراز سے ہسپتال میں اپنی مرضی کے اوقات کار کے مطابق ڈیوٹی انجام دے رہی ہیں اور ہسپتال انتظامیہ کو خاطر میں لانے کے بجائے من مانیوں میں مصروف ہیں۔ لیڈی ڈاکٹر پر الزام ہے کہ وہ مقررہ وقت کی پابندی نہیں کرتیں، جس کی وجہ سے دور دراز سے آنے والے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ مبینہ طور پر مریضوں سے وصول کی جانے والی معائنہ فیس (پرچی فیس) سرکاری خزانے میں جمع نہیں کروائی جا رہی، جو کہ سرکاری قواعد و ضوابط کی سنگین خلاف ورزی اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے۔
انتظامیہ کی بے بسی: ذرائع کا کہنا ہے کہ موصوفہ کی مبینہ ہٹ دھرمی کے سامنے ہسپتال انتظامیہ بھی بے بس دکھائی دیتی ہے۔
عوامی اور سماجی حلقوں نے اس صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف، چیف سیکرٹری، صوبائی وزیر صحت، کمشنر فیصل آباد، اور ڈپٹی کمشنر جھنگ علی اکبر بھنڈر سے مطالبہ کیا ہے کہ اس معاملے کی فوری تحقیقات کرائی جائیں۔
عوام نے سی ای او ہیلتھ جھنگ اور اسسٹنٹ کمشنر اٹھارہ ہزاری میاں ثناء اللہ ہنجرہ سے اپیل کی ہے کہ وہ ہسپتال کے معاملات اور مالیاتی ریکارڈ کا آڈٹ کرائیں تاکہ غریب مریضوں کے حق پر ڈاکہ ڈالنے والوں کا محاسبہ ہو سکے۔ جب موقف کے لیے ایم ایس تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال اٹھارہ ہزاری سے رابطہ کیا گیا تو انھوں فون ھی نہیں اٹھایا پھر بھی ھمارے اوراق انکے موقف کے لیے ہر وقت حاضر ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں