126

*جھنگ (جاوید اعوان سے)ملک بھر کی طرح جھنگ میں بھی قائدِ اعظم محمد علی جناحؒ کا یوم پیدائش منایا گیا جس میں کھیلوں کے میدانوں میں ان کے افکار کو زندہ رکھنے کی خوبصورت کوشش کی گئی*۔

*جھنگ (جاوید اعوان سے)ملک بھر کی طرح جھنگ میں بھی قائدِ اعظم محمد علی جناحؒ کا یوم پیدائش منایا گیا جس میں کھیلوں کے میدانوں میں ان کے افکار کو زندہ رکھنے کی خوبصورت کوشش کی گئی*۔قائدِ اعظم ڈے کے حوالے سے تیر اندازی کے مقابلہ جات کا انعقاد کیا گیا۔ڈسٹرکٹ آرچری ایسو سی ایشن کی جانب سے قائدِ اعظم محمد علی جناحؒ کے یومِ پیدائش کے موقع پر تیر اندازی کے شاندار مقابلہ جات منعقد کیے گئے، جن میں مختلف عمر کے کھلاڑیوں نے بھرپور شرکت کی۔تیر اندازی کے میدان میں کھلاڑیوں کا جوش و جذبہ دیدنی تھا، ہر تیر نشانے کی جانب بڑھتے ہوئے عزم اور خود اعتمادی کی کہانی سنا رہا تھا۔ کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ قائدِ اعظم ہمارے رول ماڈل ہیں، آج کے دن ہم کھیلوں کے ذریعے انہیں خراجِ عقیدت پیش کر رہے ہیں ۔آرگنائزر امان اللہ شان کا کہنا تھا کہ یہ مقابلے قائدِ اعظم ڈے کے موقع پر اس لیے منعقد کیے تاکہ نوجوان نسل کو کھیلوں کے ذریعے اپنے قومی ہیروز سے جوڑا جا سکے۔ مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر محمد عمران کا کہنا تھا کہ ایسے مقابلے نہ صرف قائدِ اعظمؒ کو خراجِ عقیدت ہیں بلکہ ایک صحت مند،باصلاحیت اور پرعزم نسل کی تشکیل کی جانب بھی اہم قدم ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں