194

*جھنگ(جاوید اعوان سے) پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن (پی ایم اے) جھنگ کے وفد کی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عبدالرحمن سے اہم ملاقات*

*جھنگ(جاوید اعوان سے) پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن (پی ایم اے) جھنگ کے وفد کی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عبدالرحمن سے اہم ملاقات* ملاقات کے دوران ڈاکٹروں کو درپیش مختلف مسائل پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا، جن میں بالخصوص رخصتوں کی منظوری سے متعلق امور اور ڈاکٹرز کالونی کے سیوریج کے دیرینہ مسائل شامل تھے۔میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عبدالرحمن نے وفد کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ مذکورہ مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا اور اس سلسلے میں وہ ڈاکٹروں کے ساتھ مکمل تعاون جاری رکھیں گے۔پی ایم اے جھنگ نے ڈاکٹر عبدالرحمن کے مثبت رویے، بھرپور تعاون اور مسائل کے فوری حل کی یقین دہانی پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
ڈاکٹر لقمان علی جنرل سیکریٹری، پی ایم اے جھنگ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں