*جھنگ(جاوید اعوان سے)جمعیت علماء اسلام کی مرکزی مجلس شوریٰ کے ممبر شہباز احمد گجر ایڈووکیٹ اور جے یو آئی ضلع جھنگ کے امیر مولانا محمد طارق اور حافظ نور اللہ نے گذشتہ روز جے یو آئی تحصیل اٹھارہ ہزاری کا دورہ کیا* اور موضع لشاری میں جامع الرحمٰن میں تحصیل کے ذمہ داران کا بھر پور اجلاس زیر صدارت مولانا قاری ریاض لغاری منعقد ہوا ۔اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے شہباز گجر ایڈووکیٹ نے کہا کہ جے یو آئی آمدہ بلدیاتی انتخابات میں پورے ضلع میں بھر پور حصہ لے گی ۔ انہوں نے مطالبہ کیا بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پر منعقد کروائے جائیں۔ آخر حکومت پنجاب بلدیاتی انتخابات کو کس اندرونی خوف کے تحت غیر جماعتی بنیادوں پر کرانے کے اعلانات کر رہی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ جے یو آئی مدارس مساجد و دینی تشخص کی حفاظت کے لیے بھر پور کردار ادا کرتی رہے گی ۔ اجلاس سے مولانا محمد طارق ، مفتی محمد زاہد، مولانا اکبر بلوچ ، مفتی محمد صدیق ، مولانا پیرمحمد اقبال ، صوفی محمد اسحاق ، ارشاد خان بلوچ نے اظہار خیال کیا۔
134










