68

*جھنگ(جاوید اعوان سے)۔چوھدری فیصل رزاق کاہلوں ایس ایچ او تھانہ صدر تعینات، چارج سنبھال لیا*

*جھنگ(جاوید اعوان سے)۔چوھدری فیصل رزاق کاہلوں ایس ایچ او تھانہ صدر تعینات، چارج سنبھال لیا*
ضلعی پولیس سربراہ (ڈی پی او) جھنگ نے پولیس محکمہ میں اکھاڑ پچھاڑ اور انتظامی بہتری کے پیشِ نظر اہم تعیناتیوں کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ تازہ ترین نوٹیفکیشن کے مطابق، انسپکٹر چوھدری فیصل رزاق کاہلوں کو ایس ایچ او تھانہ صدر جھنگ تعینات کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق
چوھدری فیصل رزاق کاہلوں حال ہی میں انسپکٹر کا تربیتی کورس کامیابی سے مکمل کر کے واپس پہنچے تھے۔ ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور سابقہ ریکارڈ کو مدنظر رکھتے ہوئے ضلع کے اہم ترین تھانے “تھانہ صدر” کی کمان ان کے سپرد کی گئی ھے۔چارج سنبھالنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نو منتخب ایس ایچ او فیصل رزاق کاہلوں نے کہا کہ میری اولین ترجیح علاقے میں امن و امان کا قیام اور جرائم پیشہ عناصر کا قلع قمع کرنا ہے۔ تھانہ صدر کی حدود میں منشیات فروشوں اور اشتہاری ملزمان کے خلاف گھیرا تنگ کیا جائے گا اور مظلوم کی داد رسی کے لیے تھانے کے دروازے ہر وقت کھلے رہیں گے۔علاقے کی سماجی و سیاسی شخصیات نے چوھدری فیصل رزاق کاہلوں کی بطور ایس ایچ او تعیناتی کا خیرمقدم کیا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ وہ ایک فرض شناس اور ایماندار افسر کے طور پر پہچانے جاتے ہیں، ان کی تعیناتی سے علاقے میں جرائم کی شرح میں کمی اور عوامی تحفظ کے احساس میں اضافہ ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں