101

*جھنگ(جاوید اعوان سے)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ہسپتالوں میں مریضوں کی دیکھ بھال کو بہتر بنانے کے لئے براہ راست نگرانی کا عمل جاری ھے*۔

*جھنگ(جاوید اعوان سے)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ہسپتالوں میں مریضوں کی دیکھ بھال کو بہتر بنانے کے لئے براہ راست نگرانی کا عمل جاری ہے*۔ اس حوالہ سے ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا دورہ کیا۔ انہوں نے ہسپتال کے مختلف وارڈز کا معائنہ کیا ، طبی سہولیات کا جائزہ لیاا ور زیر علاج مریضوں سے ملاقات کی اور لواحقین سے علاج معالجہ بارے دریافت کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ڈاکٹرز کی حاضری سمیت ایمرجنسی، میڈیسن اسٹور اور دیگر شعبہ جات کا بھی معائنہ کیا اور ڈاکٹرز و پیرامیڈیکل اسٹاف کو ہدایت کی کہ ہسپتال آنے والے سائلین کے ساتھ حسن اخلاق سے پیش آئیں اور علاج معالجے میں ہر ممکن ریلیف فراہم کریں۔ اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر نے زور دیا کہ تمام مریضوں کو بروقت طبی امداد کی فراہمی اور شہریوں کی شکایات کا فوری ازالہ ضلعی انتظامیہ اور ہسپتال عملے کی مشترکہ ذمہ داری ہے، جس کے لیے ہمہ وقت متحرک رہنا ہوگا۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال سمیت تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں میں علاج معالجہ اور جدید طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں