87

*جھنگ(جاوید اعوان سے)میونسپل کمیٹی میں رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ کی دھجیاں اڑا دی گئیں۔چیف آفیسر نے شہری کی درخواست ردی کی ٹوکری کی نذر کر دی، ریکارڈ دینے سے انکار*

*جھنگ(جاوید اعوان سے)میونسپل کمیٹی میں رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ کی دھجیاں اڑا دی گئیں۔چیف آفیسر نے شہری کی درخواست ردی کی ٹوکری کی نذر کر دی، ریکارڈ دینے سے انکار*
میونسپل کمیٹی جھنگ میں شفافیت اور جوابدہی کے دعوے ہوا میں اڑ گئے۔ چیف آفیسر میونسپل کمیٹی نے رائٹ ٹو انفارمیشن (RTI) کے تحت شہری کی جانب سے ریکارڈ کی فراہمی کے لیے دی گئی درخواست کو یکسر نظر انداز کرتے ہوئے ردی کی ٹوکری کی نذر کر دیا۔تفصیلات کے مطابق
جھنگ کے ایک شہری نے قانون کے تحت حاصل اپنے بنیادی حق کو استعمال کرتے ہوئے چیف آفیسر میونسپل کمیٹی کو ریاض چوک سٹیلائٹ ٹاؤن میں تعمیر ہونے والے پارک کے ریکارڈ کی فراہمی کے لیے درخواست دی تھی۔ شہری کا موقف ہے کہ مذکورہ تعمیراتی منصوبے کے ریکارڈ کے لیے عرصہ دراز قبل رجوع کیا گیا تھا، مگر میونسپل کمیٹی کے افسران ریکارڈ چھپانے اور ٹال مٹول سے کام لے رہے ہیں۔
شہری نے میڈیا کے وساطت سے ڈپٹی کمشنر جھنگ علی اکبر بھنڈر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس معاملے کا فوری نوٹس لیں۔ شہری کا کہنا ہے کہ “رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ کے تحت ہر شہری کو سرکاری ریکارڈ تک رسائی حاصل ہے، لیکن میونسپل کمیٹی کے افسران قانون کی بالادستی تسلیم کرنے کو تیار نہیں”۔
عوامی حلقوں نے بھی اس صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریکارڈ فراہم نہ کرنا محکمے کے اندر مبینہ بے ضابطگیوں کی طرف اشارہ کرتا ہے۔ شہری نے مطالبہ کیا ہے کہ ڈپٹی کمشنر ذاتی مداخلت کر کے میونسپل کمیٹی سے مطلوبہ ریکارڈ کی فراہمی کو یقینی بنائیں تاکہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں