*جھنگ(جاوید اعوان سے)جمعیت علماء اسلام کی مرکزی مجلس شوریٰ کے ممبر شہباز احمد گجر ایڈووکیٹ نے جے یو آئی تحصیل جھنگ کی مجلس عاملہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ھے کہ* امریکی صدر ٹرمپ کی جارحانہ پالیسیوں نے پوری دنیا کا امن شدید خطرے میں ڈال دیا ہے اور صدر ٹرمپ دنیا کو تیسری عالمی جنگ کی طرف لے جارہا ہے۔ وینزویلا پر جارحیت کی گئی ہے وہاں کے صدر اور اس کی بیوی کا اغوا صدر ٹرمپ کی طرف سے کھلی دہشت گردی ہے ۔ اب میکسیکو ، کیوبا ، کولمبیااور ایران کو کھلی دھمکیاں شدید قابل مذمت ہیں۔ فلسطین و غزہ کے حوالہ سے صدر ٹرمپ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے اشارے پر اقدامات کر رہا ہے ۔ ٹرمپ کا امن فارمولا بری طرح ناکام ہو چکا ہے۔غزہ میں انسانیت سسک رہی ہے وہاں پر کسی بھی این جی اوز کے داخلہ پر مکمل پابندی ہے اس انتہائی تکلیف دہ عالمی صورتحال میں بین الاقوامی برادری کو فی الفور اکٹھے ہو کر ٹرمپ کے توسیع پسندانہ عزائم کو روکنا ہوگا۔ حکومت پاکستان ٹرمپ کی پالیسیوں کی ہمنواں نہ بنے اور آزاد خارجہ پالیسی اپنا کر عالمی سامراج کے ظلم و ستم پر آواز بلند کرے۔ اجلاس سے مولانا قاری محمد طارق، سید مسرور حسین شاہ، انجینئر نصر اللہ ڈھڈی ، مولانا ناصر حسن ، شیخ علی شکیل، مولانا حافظ نوراللہ ، حافظ محمد عمیر و دیگر نے بھی اظہارِ خیال کیا۔
90










