*جھنگ(جاوید اعوان سے)۔سیاسی سفارش یا قانون کی دھجیاں؟ محکمہ صحت میں “انصاف” کا جنازہ نکل گیا.سزا یافتہ جونیئر اہلکار جہانزیب منیر ASV کی کرسی پر براجمان، سینیئرز میں شدید غم و غصہ*
ضلعی محکمہ صحت جھنگ میں میرٹ اور قانون کی دھجیاں اڑاتے ہوئے ایک سزا یافتہ جونیئر ویکسینٹر کو اہم عہدے سے نواز دیا گیا، جس نے ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان کھڑا کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق
ذرائع کا انکشاف ہے کہ ویکسینٹر جہانزیب منیر، جسے ماضی میں ناقص کارکردگی اور فرائض میں غفلت برتنے پر چیف ایگزیکٹو آفیسر (CEO) ہیلتھ اتھارٹی جھنگ کی جانب سے “ایک سال کی سروس ضبط” کرنے کی سنگین سزا دی گئی تھی، وہ نہ صرف اپنی سزا کاٹ رہا ہے بلکہ جونیئر ہونے کے باوجود سیاسی اثر و رسوخ کا استعمال کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر ASV کی سیٹ پر قابض ہو چکا ہے۔
اس غیر قانونی تعیناتی پر محکمہ کے سینیئر ویکسینٹرز میں شدید بے چینی پھیل گئی ہے۔ ملازمین کا کہنا ہے کہ ایک طرف سزا یافتہ جونیئرز کو نوازا جا رہا ہے اور دوسری طرف دیانتدار اور سینیئر اہلکاروں کی حق تلفی کی جا رہی ہے۔ سیاسی سفارش کے سامنے محکمانہ قوانین بے بس دکھائی دیتے ہیں۔
عوامی اور سماجی حلقوں نے اس صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے
ڈپٹی کمشنر جھنگ (ایڈمنسٹریٹر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی) علی اکبر بھنڈر. چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ اتھارٹی جھنگ ڈاکٹر محمد یونس منیر
سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ اس بندر بانٹ کا فوری نوٹس لیا جائے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ کیا محکمہ صحت میں سزا اور جزا کا قانون ختم ہو چکا ہے؟ انہوں نے اپیل کی ہے کہ جہانزیب منیر کو فوری طور پر اس عہدے سے ہٹا کر کسی اہل اور سینیئر افسر کو تعینات کیا جائے تاکہ میرٹ کی بالادستی قائم ہو سکے۔
84










