*جھنگ(جاوید اعوان سے)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کے حوالے سے اقدامات جاری ہیں*
۔ضلع میں 10 کلوگرام آٹے کا تھیلا 905 روپے جبکہ 20 کلوگرام آٹے کا تھیلا 1810 روپے میں دستیاب ہے۔ ضلع بھر میں آٹا وافر مقدار میں موجود ہے اور کسی قسم کی قلت کا سامنا نہ ہے۔سرکاری نرخوں پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے فوڈ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے مسلسل مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کا کہنا ہے کہ آٹے کی دستیابی اور مقررہ نرخوں پر فروخت کو ہر صورت یقینی بنایا جا رہا ہے، خلاف ورزی کی صورت میں سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
97










