*جھنگ(جاوید اعوان سے)ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈرکی زیر صدارت ضلعی محکموں کے افسران کا اجلاس منعقد ہوا جس میں محکمانہ کارکردگی و جاری منصوبوں کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا*۔
اجلاس میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی گزشتہ روز کی کارکردگی پر غور کیا گیا اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو کنٹرول میں رکھنے کے لیے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔انسداد سموگ مہم پر عملدرآمد وستھرا پنجاب صفائی آپریشن اورسوشو اکنامک رجسٹری کے سروے بارے اقدامات سمیت ستھرا پنجاب صفائی آپریشن و واسا جھنگ کی جانب سے جاری کام کے حوالے سے متعلقہ افسران سے بریفنگ لی گئی۔ ڈپٹی کمشنرنے عارضی تجاوزات کے خاتمے کیلئے پیرا فورس کو مانیٹرنگ تیز کرنے کی ہدایات جاری کیں جبکہ محکمہ ہائی وے کے افسران کو سڑکوں کی لائن مارکنگ و بہتری کے حوالے سے ہدایات جاری کی گئیں۔ انہوںنے دو گورنمنٹ سکولوں کے طلباءو اساتذہ سے تدریسی سرگرمیوں کے حوالے سے دریافت کیا. ڈپٹی کمشنر نے تمام افسران کو ہدایات جاری کیں کہ عوامی فلاحی منصوبوں پر تیزی اور شفافیت کے ساتھ عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔اس ضمن میں کسی قسم کی سستی اور غفلت ہر گز برداشت نہیں کی جائیگی۔
۔۔۔٭٭٭۔۔۔
106










