142

*جھنگ(جاوید اعوان سے)پنجاب فوڈ اتھارٹی کی مبینہ غفلت، انسانی زندگیوں سے کھیلنے والے سرگرم۔ڈپٹی کمشنر جھنگ فوری نوٹس لیں؛ باسی کھانے، مضرِ صحت گوشت اور دو نمبر گھی کا آزادانہ استعمال جاری*

*جھنگ(جاوید اعوان سے)پنجاب فوڈ اتھارٹی کی مبینہ غفلت، انسانی زندگیوں سے کھیلنے والے سرگرم۔ڈپٹی کمشنر جھنگ فوری نوٹس لیں؛ باسی کھانے، مضرِ صحت گوشت اور دو نمبر گھی کا آزادانہ استعمال جاری*
جھنگ چنیوٹ روڈ پر واقع اہم مقامات بشمول صوفی موڑ، اڈہ شبیر آباد، کھیوہ اور خانوآنہ کے بیشتر ہوٹلوں پر پنجاب فوڈ اتھارٹی کی مبینہ غفلت کے باعث ناقص اور غیر معیاری کھانے فروخت کرنے والوں کی چاندی ہو گئی۔ عوامی حلقوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر جھنگ سے فوری مداخلت اور کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔عوامی صحت داؤ پر
تفصیلات کے مطابق، ان علاقوں میں واقع ہوٹلوں اور ڈھابوں پر صفائی کے ناقص انتظامات کے ساتھ ساتھ مسافروں اور مقامی شہریوں کو باسی کھانے کھلائے جا رہے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ان ہوٹلوں میں زیادہ تر مضرِ صحت گوشت، دو نمبر گھی اور گھٹیا ترین مصالحہ جات کا استعمال کیا جا رہا ہے، جو معدے، جگر اور دیگر مہلک بیماریوں کا سبب بن رہے ہیں۔فوڈ اتھارٹی “خاموش تماشائی”
مقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کے افسران اور فیلڈ ٹیمیں ان علاقوں کا رخ کرنا گوارا نہیں کرتیں، جس کی وجہ سے ہوٹل مالکان بے لگام ہو چکے ہیں۔ شہریوں نے الزام عائد کیا ہے کہ فوڈ اتھارٹی کی خاموشی کسی بڑی “مصلحت” کا نتیجہ معلوم ہوتی ہے، جبکہ عوام کی زندگیوں سے سرِ عام کھیلا جا رہا ہے۔
صوفی موڑ اور گردونواح کے مکینوں نے ڈپٹی کمشنر جھنگ سے اپیل کی ہے کہ مذکورہ مقامات پر فوری چھاپہ مار ٹیمیں بھیجی جائیں۔ ناقص گوشت اور غیر معیاری گھی استعمال کرنے والے ہوٹلوں کو بھاری جرمانے اور سیل کیا جائے۔
فوڈ اتھارٹی کے عملے کی غفلت کی انکوائری کی جائے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر فوری طور پر ایکشن نہ لیا گیا تو یہ ناقص کھانے کسی بڑے انسانی المیے یا وبائی مرض کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں