131

*”نالج فار ٹوڈے” واٹس ایپ گروپ میں ووٹنگ کا کامیاب انعقاد، ممبران کی بھرپور شرکت*

*”نالج فار ٹوڈے” واٹس ایپ گروپ میں ووٹنگ کا کامیاب انعقاد، ممبران کی بھرپور شرکت*
“نالج فار ٹوڈے” سوشل واٹس ایپ گروپ میں گروپ کی کارکردگی، افادیت اور مستقبل کے لائحہ عمل کے حوالے سے ایک باقاعدہ ووٹنگ اور مشاورتی عمل کامیابی سے مکمل ہو گیا۔ اس ووٹنگ میں گروپ کے ممبران نے غیر معمولی دلچسپی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی قیمتی آرا، تجاویز اور رہنمائی پیش کی۔
گروپ کے ایڈمن چوہدری مشاہد حسین نے ووٹنگ کے عمل میں بھرپور شرکت کرنے والے تمام معزز ممبران کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ “نالج فار ٹوڈے” گروپ کا قیام 2 اگست 2022 کو باہمی آگاہی، مثبت مکالمے اور سماجی و قانونی رہنمائی کے مقصد سے عمل میں لایا گیا تھا، اور آج 1026 ممبران کی فعال شرکت اس بات کا ثبوت ہے کہ گروپ اپنے مقاصد کی جانب درست سمت میں گامزن ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ووٹنگ کے دوران ممبران کو نہ صرف گروپ کی کارکردگی پر رائے دینے کا موقع دیا گیا بلکہ بہتری کیلئے عملی تجاویز اور کسی بھی تکلیف دہ یا نامناسب معاملے کی نشاندہی کی بھی حوصلہ افزائی کی گئی۔ ممبران کی جانب سے موصول ہونے والی تمام آرا اور مشوروں کو نہایت سنجیدگی اور قدر کے ساتھ نوٹ کر لیا گیا ہے۔
چوہدری مشاہد حسین کے مطابق، گروپ کے قابلِ تحسین اور فعال ممبران جن میں حافظ عمران (سول سیکریٹریٹ لاہور)،رائے شاہ نواز پنجاب پولیس آفیسر لاہور، ملک شوکت علی لدھیال، چوہدری محمد عارف سمیت دیگر احباب شامل ہیں، کی رہنمائی اور تعاون “نالج فار ٹوڈے” کیلئے باعثِ فخر ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ آج ہی سے ممبران کی تجاویز پر عملدرآمد کا آغاز کیا جا رہا ہے تاکہ گروپ کو مزید مؤثر، مثبت اور تعمیری پلیٹ فارم بنایا جا سکے۔
آخر میں گروپ ایڈمن نے تمام ممبران کے اعتماد، تعاون اور خلوص پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ “نالج فار ٹوڈے” آئندہ بھی علم، رہنمائی اور مثبت مکالمے کا ایک مضبوط ذریعہ بنا رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں