*جھنگ(جاوید اعوان سے)۔تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن پولیس کی بڑی کاروائی: مویشی منڈی میں شہریوں کو لوٹنے والا نوسرباز گینگ گرفتار*
*تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن پولیس نے مویشی منڈی میں بیوپاریوں اور شہریوں سے بھاری رقوم ہتھیانے والے خطرناک نوسرباز گینگ کے خلاف بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے دو سرغنوں کو گرفتار کر لیا.ملزمان کے قبضہ سے لاکھوں روپے نقدی برآمد کر لی گئی*۔
*پولیس ذرائع کے مطابق ڈی پی او بلال افتخار کیانی کی خصوصی ہدایات پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری مہم کے دوران ایس ایچ او انسپکٹر شاھد امیر قادری تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن پولیس نے جال بچھا کر نوسرباز گینگ کے دو اہم کارندوں مہر خان اور لیاقت علی کو دھر لیا۔ ملزمان مویشی منڈی میں سادہ لوح شہریوں اور بیوپاریوں کو چکمہ دے کر ان سے رقوم بٹورنے میں ملوث تھے۔گرفتار ملزمان کے قبضہ سے چار لاکھ روپے سے زائد کی نقدی برآمد ہوئی ہے*۔ *پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے جس کے دوران مزید انکشافات اور ان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری بھی متوقع ہے۔اس موقع پر ڈی پی او بلال افتخار کیانی نے سخت پیغام دیتے ہوئے کہا کہ نوسرباز عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے اور اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔”انہوں نے مزید کہا کہ بیوپاریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے مویشی منڈی کی سکیورٹی کو پہلے سے زیادہ موثر بنایا جا رہا ہے تاکہ شہری بلا خوف و خطر اپنی خرید و فروخت کر سکیں*۔
121











